ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
|
دوسرے کیلئے اولاد کی دعا
ایک شخص نے خط لکھا کہ میرے لئے دعا کیجئے اللہ تعالی اولاد عنایت فرماویں ـ اور
ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ جب آپ اپنے لئے دعا نہیں فرماتے تو میرے لئے کیسے دعا فرمائیں
گے ـ اس پر فرمایا کہ تمہارے لئے دعا کروں گا ـ کیونکہ مجھے تو اولاد کی خواہش نہیں تعلقات
سے جی گھبراتا ہے اور تم کو خواہش ہے تمہارے لئے دعا کروں گا ـ پھر فرمایا کہ میں تو مجنون
ہو جاتا اگر اولاد ہوتی ـ
عقیدت اور محبت کا ایک ادب
فرمایا اگر کسی سے عقیدت اور محبت ہو تو اس کے ساتھ خواہ اختلاف ہو جائے مگر خلاف
نہ ہو چاہیے ـ
فرمایا دین سے کامل مناسبت بزرگوں کی صحبت ہی سے ہوتی ہے کتابوں سے نہیں
ہوتی اسی وجہ سے کسی نے کہا ؎
جملہ اوراق و کتب درنار کن سینہ راز نور حق گلزار کن
تہذیب کی قسمیں
فرمایا میں حیدر آباد گیا تو وہاں کے لوگوں کو دیکھا کہ بہت ہی تکلفات کرتے ہیں ـ میں
نے دیکھا کہ تکلف کرتا ہوں تو تکلیف ہوتی ہے ـ نہیں کرتا تو بد تہذیب سمجھا جاتا ہوں میں
نے ایک لطیفہ کیا یعنی اس کا علان کر دیا کہ ہم بھی مہذب ہیں مگر تہذیب تہذیب کی قسمیں ہیں ـ ایک
یہاں کی تہذیب ہے مگر میں چونکہ اس سے نا واقف ہوں اس واسطے میں تھانہ بھون کی تہذیب
برتوں گا ـ بس ہم اپنی اصلی حالت پر رہے حتی کہ حاضرین فرش پر بیٹھے رہے اور میں چار پائی
پر بیٹھ گیا اور کہہ دیا کہ تھانہ بھون کی یہی تہذیب ہے ـ ہم ہر حال میں مہذب ہی رہے ـ
لطیفہ قلب کا اہتمام سنت ہے
فرمایا حضرت حاجی صاحبؒ فرماتے تھے صرف لطیفہ قلب کا اہتمام سنت ہے کیونکہ حدیث