ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
میں راحت ہوتی ہے اور تکلف نہ کرنا چاہیے ـ یہ نشانی ہے قلت مناسبت کی ـ مشہور ہے اذا جاءت الا لفۃ رفعت الکلفۃ ـ بدعت سے اجتناب کرنا چاہیے فرمایا ہماری جماعت میں صرف دو چار چیزیں بدعت رہ گئی ہیں باقی سب جائز ہو گیا ( احقر جامع عرض کرتا ہے کہ حضرت کا مقصود یہ تھا کہ بدعت سے سب ہی سے اجتناب کرنا چاہیے نہ یہ کہ کسی خاص گروہ کے اسم اور خیال کو اس کا معیار بنا لے ـ اصلاح کے قصد سے آنے سے نفع فرمایا بعض لوگ صرف برکت کے قصد سے آتے ہیں اصلاح کا قصد کچھ نہیں کرتے نہ کچھ سمجھنے کا قصد کرتے ہیں تو ایسے آنے سے کیا فائدہ ـ عدم حضار قلب کا مقصد فرمایا احضار قلب کی ضد غفلت ہے یعنی احضار قلب کا قصد نہ کرنا صرف اعقال نہیں یعنی عدم احضار کا قصد اور اخلاص اور احضار قلب یہ احسان کے اجزاء ہیں یا شرائط ہیں ـ کس شخص کی صحبت اختیار کرنی چاہیے فرمایا شاہ ولی اللہ صاحب نے فرمایا اس شخص کی صحبت اختیار کرو جو صوفی بھی ہو محدث بھی ہو ـ میں کہتا ہوں محقق ایسا ہی شخص ہو سکتا ہے ـ عشق مجازی و عشق حقیقی فرمایا ، متاب از عشق رو گرچہ مجازیست ،، کے یہ معنی نہیں کہ اس کے مقتضا پر بھی عمل کیا کرے کہ وہ تو زیادہ بعد کا سبب بن جائے گا ـ بلکہ مراد یہ ہے خود نفس عشق کو بدوں اس کے کہ اس کے مقتضا پر عمل ہو عشق حقیقی کا مقدمہ بنایا جائے کیونکہ اس سے بہت سے امراض باطنیہ خصوصا تکبر اس سے زائل ہو جاتے ہیں ـ ملفوظ حضرت حاجی صاحبؒ فرمایا حضرت حاجی صاحبؒ کی خدمت میں مکہ مکرمہ میں ایک شخص نے ہرن کا چمڑا