ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
|
ذکر نہیں کیا ۔ عالمگیرؒ کا ادب اور ملازم کا فہم دونوں عدیم الںظیر ہیں ۔ لوگوں کو باطنی حالات کم پیش آ تے ہیں فرمایا لوگوں کو باطنی حالات بہت کم پیش آ تے ہیں زیادہ تر جسمانی امراض ہوتے ہیں طبیب کو دکھلانا چاہیے ۔ مجلس شیخ کا ادب فرمایا بزرگوں نے یہاں تک کہا ہے کہ مجلس شیخ میں ذکر بھی نہ کرے نہ لسانی اور نہ قلبی ۔ میں تو یہ کہتا ہوں کہ جب میں خطوط کے جواب میں مشغول ہوں اس وقت ذکر کرے اور جب میں بات کروں تو پھر ذکر چھوڑ کر بات کی طرف غور کرنا چاہیے ۔ سالک کی ایک پریشانی کی کیفیت فرمایا کبھی سالک پر ایسی حالت ہوتی ہے کہ یاد سے پریشان اور ترک یاد سے بھی پریشان ہوتا ہے ۔ اس شعر میں اسی کی طرف اشارہ ہے دو گو نہ رنج و عذاب است جان مجنون را بلا ئے فرقت لیلی و صحبت لیلی تکلفا اشعار لکھنے کی ممانعت فرمایا میں بھی اپنی حالت کے ذکر کے وقت مولانا گنگوہیؒ کو اشعار لکھتا تھا مگر مجبورا ۔ اب لوگ لکھتے ہیں تو میں منع کرتا ہوں ۔ ایک فرق ہے کہ میں مجبور تھا اور یہ لوگ تکلف سے لکھتے ہیں ۔ مفید اور مضر شئے کا ادراک فرمایا مجھ کو مفید شے فورا مفید معلوم ہوتی ہے اور مضر فورا مضر معلوم ہوتی ہے ۔ مجلس وغیرہ سے نکالنے کی اصل فرمایا تعزیب عام کی بنا پر میں بھی نکالتا ہوں ۔ اس لئے میرے نکالنے کی بھی ایک اصل موجود ہے ۔