ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
مسرت ایسی ہوتی ہے کہ تکلیف محسوس نہیں ہوتی ۔ قبض جتنا قوی ہوتا ہے بعد میں بسط بھی اتنا ہی قوی ہوتا ہے فرمایا قبض جتنا قوی ہوتا ہے بعد میں اتنا ہی بسط بھی قوی ہوتا ہے ۔ کہ سلطنت بھی اس کے سامنے گرد ہوتی ہے ۔ اسی طرح جو لوگ جہنم سے ہو کر جنت میں جائیں گے ان کی لذت بھی بہت ہو گی بہ نسبت ان کے جو ویسے ہی چلے گئے تھے ۔ اس سے معلوم ہوا کہ جہنم مومن کیلئے موجب لذت و مسرت ہے ۔ طاعون میں وعظ کے بعد دعا اس مرتبہ جب طاعون میں وعظ ہوا تو دعا مانگنے کے وقت کچھ طبیعت رکی ۔ اب یوں دعا کرتا ہوں کہ اگر یہ ہمارے حق میں رحمعت ہے تو بہتر ، اور اگر عذاب ہے تو اس سے بچائیے ـ مطلقا بچنے کی درخواست نہیں کرتا ۔ جس صفت میں کمزوری ہو اور وعظ میں اوروں کو اس سے رو کا جائے تو خود بھی طبیعت میں اس سے رکنے کی ہمت ہو جاتی ہے ۔ طاعون سے بچنے کے دو طریق فرمایا طاعون عذاب ہو ، تو دعا کرے کہ ہم کو اس سے بچاؤ ۔ اور بچنے کے دو طریق ہیں ایک یہ کہ طاعون آ ئے ہی نہ ۔ دوسرا یہ کہ آ ئے مگر مبدل رحمت ہو کر آ ئے ۔ عذاب نہ ہو ۔ روح کے تصرف کیلئے بدن کا سالم رہنا شرط نہیں فرمایا میں ایک مجذوب کی دعا سے پیدا ہوں ۔ نانی صاحبہ نے والدہ صاحبہ کو ایک مجذوب کے جو نہایت بوڑھے تھے اور ان سے شرعا پردہ نہ تھا ، سامنے کیا اور کہا کہ اس کیلئے دعا کرو ۔ اس کی اولاد زندہ نہیں رہتی ۔ ان مجذوب نے کہا کہ زندہ کیسے رہے ؟ علی اور عمر میں کھینچ تان ہوتی ہے ،، اس خط کشیدہ جملہ کا مطلب صرف والدہ صاحبہ نے سمجھ لیا ۔ بہت ذہین تھیں ۔ ہمارے بچپن ہی میں ان کا انتقال ہو گیا ، مطلب یہ ظاہر فرمایا کہ باپ فاروقی ہیں اور میں ( یعنی والدہ صاحبہ ) علوی حضرت علی کی اولاد سے ہیں ۔ مگر حضرت فاطمہ