ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
کے بعد اگر تم کو اسی طریقہ سے کھلانا ہو تو منظور کر لیں گے ـ فرمایا کہ طلباء کو لوگ ذلیل سمجھتے ہیں اس واسطے میں ان کو کسی کے گھر جانے نہیں دیتا ـ بھائی کے گھر میں دعوت تھی اور وہ میرا ہی گھر ہے مگر میں نے وہاں بھی انکار کر دیا کہ لوگ کہیں گے کہ وہاں گئے اور ہمارے ہاں نہیں آتے ـ فرمایا کہ ان میں اس کے سوا اور کیا عیب ہے ـ وما نقموا منھم الا ان یؤ منوا با للہ ( اور انہوں ( کفار ) نے نہیں بدلہ لیا ان سے ( مسلمانوں سے ) مگر اس کا کہ وہ ایمان لے آئے اللہ پر ـ خطبہ اصدق الرؤیا قابل دید ہے فرمایا کہ " اصدق لرؤیا ـ ( حضرتؒ کی ایک تصنیف جس میں بعض حضرات کے خوابوں کی تعبیریں بیان فرمائیں 12 ) کے خطبہ میں میں نے خوابوں کے بارہ میں لکھا ہے ـ اس کا خطبہ دیکھنے کے قابل ہے ـ عمل کیلئے علم آسان ہے ـ تفسیر آیت فرمایا و لقد یسرنا لقرآن کا مطلب یہ ہے کہ عمل کیلئے علم آسان ہے ـ باقی حقیقت احکام تو بہت مشکل ہے حقیقت اخبار و حکایات بھی عوام نہیں سمجھ سکتے ـ چنانچہ ارشاد ہے لیعلم الذین یسنتبطونہ ( قران مجید کی اس آیت میں خدا تعالی نے حکم دیا ہے نا واقف لوگوں کو چاہیے کہ علماء کی طرف رجوع کریں 12 ) ـ استغناء کی ملامت لذیذ ہے فرمایا کہ تملق ( خوشامد ) کی بدنامی سے استغناء ( بے نیازی ) کی ملامت میں زیادہ مزا آتا ہے ـ یہ ملامت لذیذ ہے ـ دعا مانگنا رضائے حق کے خلاف نہیں ایک خط آیا جس میں ایک صاحب نے یہ لکھا کہ دعا چونکہ رضا حق کے خلاف معلوم ہوتی ہے اس واسطے کرنے کو طبیعت نہیں چاہتی ، فرمایا کہ نہیں ـ چونکہ دعا طاعت ہے