ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
ہے اس لئے یہ قید لگائی ـ پس ہر چیز میں حدود ہونا چاہیے مگر یہ سب مقصود بالغیر میں ہے اور مقصود بالذات میں کوئی حد نہیں جیسے ایمان ـ حکایت حضرت نظام الدین دہلویؒ فرمایا حضرت نظام الدین صاحبؒ دہلوی کی خدمت میں دو شخص مرید ہونے کیلئے آئے آپس میں گفتگو کر رہے تھے ایک نے کہا کہ ہمارے ہاں کا حوض اس حوض سے بہت بڑا ہے ـ حضرت نے سن لیا فرمایا کیا تم نے اپنا حوض ناپا ہے ـ اس نے کہا نہیں ـ فرمایا جاؤ اس کو ناپ کر آؤ ـ چنانچہ مدتوں کا راستہ طے کر کے وہ شخص وہاں گیا اور جا کر حوض ناپا تو ایک بالشت زیادہ نکلا بہت خوش خوش واپس آیا کہ میری بات صحیح نکلی ـ آ کر عرض کیا کہ ناپنے سے ایک بالشت ہمارا حوض اس حوض سے بڑا نکلا ـ حضرت نے فرمایا تم نے تو کہا تھا کہ بہت بڑا ہے ایک بالشت بڑے کو بہت بڑا نہیں کہتے ـ جاؤ میں تم کو مرید نہیں کرتا کیونکہ تمہاری طبیعت میں احتیاط نہیں ہے ـ مجذوبین کشف سے خالی ہوتے ہیں فرمایا مجذوبین کشف سے صرف خالی ہوتے ہیں خواہ وہ حال سے یا ماضی سے یا مستقبل سے ہو ـ سیاہ مرچ کی عجیب تدبیر فرمایا سیاہ مرچ کا چبانا بیداری کی اچھی تدبیر ہے اور دماغ کو بھی مفید ہے ذکر کی حالت میں جن لوگوں کو نیند کا غلبہ ہو ان کے واسطے یہ علاج ہے کہ فلفل سیاہ کا ایک دانہ منہ میں چباتے جاویں ( اور شہد میں ملانے سے مقوی دماغ بھی ہے کذا فی مطب عبد الخالق عفی عنہ ) ثقیل المحمل ہدیہ کا رد کرنا جائز ہے فرمایا ہدیہ اگر بہت زیادہ ہوتا تھا تو طبعا گراں گزرتا تھا لیکن کوئی شرعی دلیل اس کے اوپر نہ ملتی تھی ـ اب الحمد للہ ایک حدیث سے یہ مسئلہ صاف ہو گیا کہ خوشبو کے متعلق