ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
|
اہل جبہ اور قبہ فرمایا کہ اہل جبہ نے قبہ کا ذکر شروع کر دیا ہے ـ اب ترقی اور جاہ کسے کہتے ہیں فرمایا کہ اب ترقی اور جاہ اس کو جانتے ہیں اور یورپ کی نظر میں جاہ ہو ـ یورپ نے تو سب کچھ اسلام سے لیا ہے اگر تم یورپ کی تقلید کرتے ہو تو اسلام کی باتوں میں ـ جماعت ثانیہ کے خلاف اجماع ہو گیا فرمایا کہ حضرت انس کا مذہب جماعت ثانیہ تھا ـ اب چونکہ اس کے خلاف اجماع ہو گیا ہے اس واسطے پہلے کا عمل مرتفع ہو جائے گا ـ مذہب حنفی امام ربانی حضرت گنگوہی کی نظر میں فرمایا کہ حضرت مولانا رشید احمد صاحبؒ فرمایا کرتے تھے کہ مجھ کو حدیثوں میں امام ابو حنیفہ ؒ کا مذہب ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے نصف النہار میں آفتاب ـ صاحب ہدایہ حافظ حدیث تھے فرمایا کہ ۔ صاحب ہدایہ ،، حافظ حدیث تھے ـ ان کو حدیث کے حوالہ کی ضرورت نہ تھی صرف تنبیہ کیلئے اتنا ہی کافی تھا جتنا وہ کہیں گے ـ مگر اس زمانہ میں چونکہ تدین نہیں اس واسطے اب تو سطر ، صفحہ سب کچھ لکھا جاوے تا کہ دوسرا دیکجھ سکے ـ مناظرہ کرنے سے دو غرضیں ہوتی ہیں فرمایا کہ اہل بدعت میں سے ایک مولوی صاحب تھے ( جن کا نام محمد عمر تھا ) انہوں نے ایک وعظ میں کہا کہ و اللہ ! آمین بالسر کے بارے میں ایک لاکھ سے زیادہ احادیث ہیں ـ تو ایک شاگرد نے اپنی جگہ پر ان سے کہا کہ ایسی بات کیوں کہی ـ کہا کہ حدیث عرض ہے اور ہر محدث کے ساتھ علیحدہ علیحدہ قائم ہے ـ اس واسطے ایک لاکھ سے بھی زیادہ ہیں ـ