ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
|
مجدد صاحب خضر علیہ السلام کی موت کے قائل ہیں فرمایا مجدد صاحبؒ خضرؑ کی موت کے قائل ہیں ۔ باقی جو ان کے واقعات سنے جاتے ہیں تو ان کی روح میں قوت اس درجہ غالب ہے کہ گویا وہ اشباح کی طرح ہے ۔ ارواحنا لشبا حنا اشبا حنا ارواحنا ماہ رمضان میں انتقال کی فضیلت فرمایا رمضان میں اگر انتقال ہو تو ایک قول یہ ہے کہ قیامت کے دن حساب نہیں ہوتا ۔ یہی جی کو لگتا ہے اور انا عند ظن عبدی بی پر عمل کرے ۔ تبلیغ کی شرط فرمایا تبلیغ واجب ہے یا مستحب ہے بشرطیکہ دینی یا دنیاوی ضرر نہ ہو ۔ دینی یہ کہ مخاطب کفر بکنے لگے دنیاوی یہ کہ اپنی جان کا خطرہ ہو ۔ کشف کی مثال فرمایا کشف کیا کمال ہے ؟ اس کی مثال ایسی ہے جیسا سو انکھا ( آنکھوں والا ) ۔ اس سے قرب نہیں ہوتا ۔ بے ادبی سے ایمان سلب ہو جاتا ہے فرمایا ادب ایمان تک پہنچا دیتا ہے اور کافر مؤدب کو اسلام نصیب ہو جاتا ہے اور بے ادبی سے ایمان سلب ہو جاتا ہے ۔ مسلمان کافر ہو جاتا ہے ۔ صورت طاعت میں برکت ہوتی ہے فرمایا صورت طاعت میں برکت ہوتی ہے حضرات شیخین اور حضرت علی کا ایک لطیفہ فرمایا حضرت علی شیخین کے درمیان جا رہے تھے اور قد طویل نہ تھا اور شیخین کشدہ