ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
اصول اور وصول فرمایا اہل کمال بولتے کم ہیں مگر اصول کی رعایت کرتے ہیں اور آج کل تو لوگ " اصول ،، کو چھوڑ کر ،، وصول ،، کے پیچھے پڑ گئے ہیں ـ حسن پور کے ایک نواب زادہ کو حضرت حکیم الامتؒ کے وعظ سے نفع فرمایا میں ایک دفعہ حسن پور گیا ـ وہاں ایک نواب زادہ تھے ـ جو اس زمانہ میں علی گڑھ میں تعلیم پا رہے تھے ـ بعد میں وہ گھر آئے اور ڈپٹی کلکٹر ہو گئے ـ انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ علی گڑھ والوں کو برا جانتے ہیں ـ میں نے کہا کہ ان کی ذات کو یا افعال کو ؟ انہوں نے کہا کہ وہ افعال کیا ہیں ـ میں نے کہا چونکہ فاعل مختلف ہیں اس واسطے افعال بھی مختلف ہیں ـ ہر فاعل کے افعال جدا جدا ہیں ـ انہوں نے کہا مثلا میرے افعال ـ میں نے کہا ہاں ـ وہ بھی جانتا ہوں اور کچھ نظر بھی آ رہے ہیں ( ان کی داڑھی منڈٰی ہوئی تھی ) مگر عامل جلسہ میں بیان مناسب نہیں ـ آپ علیحدہ ملیں یا تھانہ بھون آئیں پھر خاموش ہو گئے ـ اور وعظ میں شریک ہوئے ـ نہایت تیز دھوپ تھی ـ لوگوں نے ان سے بہت کہا کہ آ گے تشریف لے آئیے مگر مست تھے پھر مرید ہوئے ـ اور اپنی بیوی والدہ اور سارے کنبے کو مرید کرایا ـ داڑھی رکھ لی ـ نہایت نیک آدمی ہیں ـ جامع مسجد دہلی میں ایڈر یا نو پل کی فتح کے زمانے میں وعظ فرمایا دہلی جامع مسجد میں ایڈر یا نو پل کی فتح کے زمانہ میں وعظ ہوا ـ لوگوں میں بہت جوش تھا ـ بعض خط آئے اور یہ لکھا کہ اللہ میاں بھی تثلیث والوں کی طرف داری کرتے ہیں ـ میں نے وعظ میں سب شبہات کا جواب دیا ـ پھر اعلان کیا کہ اگر کسی کو شبہ ہو تو دریافت کرے ـ بعد میں پھر شکایت نہ کرے ـ ایک طالب علم کھڑۓ ہوئے اور کہا کہ " میں پوچھتا ہوں ، اور آدمی معلوم ہوا کہ ذہین تھے ـ ان الارض یرثھا عبادی الصالحون : بے شک زمین کے وارث میرے نیک بندے ہوں گے ـ پر شبہ کیا ـ میں نے " پہلے یہ بتلاؤ کہ یہ قضیہ کون سا ہے ـ ضروریہ