ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
اظہار احکام کی بناء پر کہنا جرم نہیں فرمایا کراچی میں ایک مجرم نے کہا " جو ہم نے کہا وہی اشرف علی نے کہا تھا ـ اس کو کیوں سزا نہیں ہوئی ؟ جج نے کہا " اس نے اظہار احکام کی بناء پر کہا اور تم نے اضرار سلطنت کی وجہ سے کہا ـ 99 درجہ کفر کا مطلب فرمایا اگر 99 درجہ کفر کا مطلب یہ ہو جو نیچری سمجھتے ہیں تو دنیا میں کوئی بھی کافر نہ ہو ـ کیونکہ یہ تو ظاہر ہے کہ 99 کا عدد تو مراد نہیں صرف کثرت مراد ہے ـ تو ہر کافر میں کوئی نہ کوئی وجہ اسلام کی پائی جاتی ہے مثلا سخاوت ، رحم وغیرہ ـ حضرت ؒ کا سب کو معاف فرمانا فرمایا میں نے سب کو معاف کر دیا ہے کیونکہ مسلمان کو جہنم میں دیکھ کر شفاء غیظ نہیں ہو گا بلکہ اور دل دکھے گا ـ مسلمان کو اللہ تعالی جہنم سے بچائے ـ میدان حشر میں سب لوگ ملک شام میں سما جائیں گے فرمایا قبروں سے نکل کر کچھ لوگ سوار ہوں گے اور کچھ آ گ کے ذریعہ سے میدان حشر کی طرف چلیں گے اور زمین شام کو اللہ تعالی وسیع فرما دیں گے ـ متخلخل ہو جائے گی ـ سب لوگ اس میں آ جائیں گے ـ سوء خاتمہ کے دو اسباب فرمایا سوء خاتمہ کے دو سبب ہیں ـ ایک " حب دنیا ،، دوسرا ظنیات کو قطعی سمجھنا ،، ـ اور موت کا وقت انکشاف کا ہو گا ـ سو جب اس نے ایک ظنی چیز کو قطعی سمجھ رکھا تھا اور وہاں منکشف ہو گا کہ یہ غلط ہے تو شیطان یہ کہے گا کہ تیرے باقی عقائد کا بھی کیا اعتبار ہے ؟ مثلا توحید اور رسالت ـ اس سے اس کو تردد پیدا ہو جائے گا احقر نے یہ عرض کیا کہ وہ وقت تو تنگ ہو گا تو معاف نہ کیا جائے گا ؟ فرمایا ، اختیار وہاں باقی ہو گا ـ کیونکہ اپنے ہوش اور عقل کے بقاء ہی کی