ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
حرف درویشاں بدزو و مرد دوں تابخواند بر سلیمے زاں فسوں غلاۃ مبتد عین اور غیر مقلد فرمایا غلاۃ مبتد عین کے مقابلے میں غیر مقلد ایسے ہی ہیں جیسے رافضیوں کے مقابلے میں خارجی ہیں ـ تحلیہ اور تخیلہ کی مثال ایک شخص پڑھوانے کیلئے بوتل میں پانی لایا وہ بھری ہوئی تھی مزاحا فرمایا اس کو کچھ خالی کر کے لاؤ پھونک کہاں جائے گی باقی اصلی مصلحت حفاظت ہے ، پھر بوتل کی مناسبت ہے ـ فرمایا صوفیہ کا معالجین میں اختلاف ہے کہ آیا تخلیہ مقدم ہے یا تحلیہ ـ اور بوتل میں دونوں کے استدلال کی نظیر ہے مثلا اگر بوتل میں ہوا بھرنا چاہیں تو بدوں اخراج ماء کے ممکن نہیں ـ یہ ںظیر ہے تخیلہ ( بالعجمہ ) کی تقدیم کی ـ اسی طرح اگر ہوا خارج کرنی چاہیں تو بدوں ادخال ماء کے نہیں ـ یہ نظیر ہے تحلیہ ( بالمہملہ ) کی تقدیم کی اور اب تو متاخرین دونوں کو ساتھ ساتھ شروع کر دیتے ہیں یعنی تحلیہ اور تخلیہ دونوں ایک دم شروع کرا دیتے ہیں جیسے پہلے مدرسین کی رائے معقول یا منقول کی تقدیم میں مختلف تھی اور اب دونوں کو درس میں مقارن کر دیا گیا ہے ـ کشف کو طریق باطن میں دخل نہیں فرمایا کشف کو طریق باطن میں کیا دخل طریق باطن کی حقیقت تو یہ ہے کہ اعمال باطنیہ کی تحصیل اور تکمیل کریں ـ طاعون میں صحرا جانا فرمایا طاعون میں مکان چھوڑ کر باہر صحرا میں جانا جائز ہے لیکن پہلے اپنے اعتقاد کو اچھی طرح دیکھ لے ـ تراویح کی عمدہ تحقیق فرمایا تراویح کے متعلق مولوی ظفر احمد نے اعلاء السنن میں بہت عمدہ تحقیق لکھی ہے