ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
قیمتی کپڑے واپس کرنے کا سبب فرمایا کہ دہلی سے ایک پارسل آیا تھا جس میں کپڑے تھے ، بہت قیمتی شال ، اچکن صدری وغیرہ تھیں ـ مگر صدری سے مجھ کو شبہ ہوا کہ شاید یہ مستعملہ ہے اور ان کے ہاں ایک میت بھی ہوئی تھی ـ مجھ کو شبہ ہوا کہ میت کے ہیں ـ میں نے ان کو خط لکھا کہ کپڑے پہنچ گئے ہیں ـ چند امور قابل دریافت ہیں ـ اول یہ کہ یہ کپڑے مرحوم کے ہیں یا نہیں ـ اگر مرحوم کے ہیں تو وارثوں کا مال ہے کیوں بھیجے ـ اگر مرحوم کے لئے نہیں تھے اپنے لیے بنائے تو بھی کیوں بھجیے ـ غرض یہ لکھ دیا کہ جواب دیجئے کچھ جواب نہ آیا ـ پھر دوسرا خط لکھا اور لکھ دیا کہ اگر جواب نہ آیا تو واپس کر دوں گا ـ پھر واپس کر دیے ایک آدمی کی معرفت اور اس کو کہہ دیا کہ ہرگز واپس نہ لانا ـ اللہ تعالی علماء کو غناء ظاہری یا غناء قلبی عطا فرمائئے فرمایا کہ خدا تعالی مولویوں کو غناء ظاہری یا غناء قلبی عطا فرماویں ـ حضرت حکیم الامتؒ کے والد نے آپ کی تربیت مشائخ کی طرح کی فرمایا کہ والد صاحب نے ہماری تربیت مشائخ کی طرح کی ـ بچپن سے مجھ کر عربیت پر لگایا اور بھائی کو انگریزی پر ـ تائی صاحبہ نے والد صاحب سے کہا کہ یہ کہاں سے کھائے گا بہت ناراض ہوئے اور فرمایا کہ یہ تو مجھے معلوم نہیں ـ مگر انگریزی پڑھے ہوئے اس کے پیچھے پیچھے پھریں گے اور یہ کسی کو منہ بھی نہ لگائے گا اور بچپن میں ہم کو کبھی دعوت پر نہیں لے گئے ـ میں اور بھائی دونوں دنگا کرتے تھے مگر مجھ کو کبھی نہیں پیٹا بھائی کو پیٹا ـ جب بڑی بڑٰی کتابیں پڑھنے لگا تو خط میں مجھ کو مولوی صاحب کر کے لکھا کرتے تھے ـ چالاکی اور عقل میں فرق فرمایا کہ چالاکی اور چیز ہے اور عقل اور چیز ہے ـ کیونکہ چالاکی مذموم ہے ان کید کن عظیم ( بے شک تم عورتوں کا کید ( چالاکی ) بہت بڑا ہے ) سے معلوم ہوا کہ عورتوں کا کید بڑا ہے اور حدیث میں ہے : ھن نا قصات العقل ( عورتیں کم عقل ہوتی ہیں ) تو عقل کو تو ناقص