ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
بھی اس قسم کا ہو کہ وہ تم دینا بھی چاہتے ہو اور کوئی اہم مصرف بھی نظر میں نہ ہو ۔ اور تم موقعہ کے متلاشی بھی ہو ۔ تو میں ایک موقعہ کا پتہ بتلاتا ہوں ۔ بعض رسوم میں کچھ فائدے فرمایا بعض رسوم میں کچھ فائدے بھی ہیں ۔ حکیم ہی سمجھتا ہے کہ یہ رسم باقی رہنے کے قابل ہے ۔ سلف میں علماء کی دقدر تھی فرمایا سلف میں چونکہ علماء کی قدر تھی اور صوفیوں کو کوئی پوچھتا نہ تھا ۔ اس وقت انا الحق کہنا دلیل تھی ۔ غلبہ حال اور صدق کی ۔ اب تو علماء کو کوئی نہیں پوچھتا ۔ اور صوفیوں کی قدر ہے ۔ جو چاہے بک دے لوگ اور بھی معتقد ہو جائیں گے ۔ سختی سے سمجھانے میں اثر فرمایا نرمی سے سمجھاتا ہوں اثر نہیں ہوتا ۔ سختی سے فورا اثر ہوتا ہے ۔ اور ہاتھ اٹھاؤں تو اور بھی برکات ہوتی ہیں مگر اب بڑھاپے میں اتنا جوش نہیں ہے الا گاہے گاہے ۔ حضورؐ سب انبیاء کے لئے واسطہ فی النبوت ہیں فرمایا حضورؐ سب انبیاء کے لئے واسطہ فی النبوت ہیں ۔ احقر نے عرض کیا کہ اس کی کیا دلیل ہے ۔ فرمایا نصوص سے یہ ثابت ہوتا ہے اور کشفی طریق سے بھی ثابت ہوتا ہے اور نیز حدیث : اول ما خلق اللہ نوری ۔ اللہ نے سب سے پہلے جو چیز پیدا فرمائی وہ میرا نور تھا ۔ سے بھی ثابت ہوتا ہے کیونکہ اول جب تک نہ ہو ثانی نہیں ہوتا اول کا تقدم ضروری ہے لو لا الاول لما وجد ثانی ۔ اگر اول نہ ہو تو دوسرے کا وجود نہ ہوتا ۔ شیطان کو گمراہ کرنے کی کتنی عقل ہے فرمایا شیطان کو اضلال کی اس قدر عقل ہے جتنی نبی کو ہدایت کی ۔ یہی وجہ ہے کہ ایک