ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
|
سمجھتے ہیں اور خواص گو علت نہ سمجھیں مگر یہ عقیدہ ہوتا ہے کہ شرط منفعت ہے حالانکہ وصول ( خدا تک پہنچنے کیلئے ) الی اللہ کیلئے نہ شرط منفعت ہے اور نہ علت ہے ہنس کر فرمایا ہاں وصول الی المبلغ کیلئے علت بھی ہے اور شرط بھی ہے ـ تعویذ مانگنے کا صحیح اصول فرمایا کہ بعض لوگ اتنا کہہ کر خاموش ہو جاتے ہیں کہ تعویذ دے دو ـ مجھے شبہ ہوتا ہے کہ شاید ان کا یہ عقیدہ ہو کہ بزرگ غیب جانتے ہیں ـ اسی واسطے میں وجہ دریافت کرتا ہوں کہ پھر فرمایا کہ یہاں پر اتنا بھی نہ کہو کہ تعویذ دو اور یہاں آؤ بھی نہیں کیونکہ جو غیب جانتے ہیں وہ صاحب تصرف بھی ہوتے ہیں ـ تعویذ کو لکھ کر کہہ دیں گے کہ چل تعویذ پھر خود تعویذ پہنچ جائے گا ـ بطن اور باطن کی اصلاح فرمانا فرمایا کہ میں جو سلام پہنچانے سے روکتا ہوں تو بعض نے کہا کہ یہ تو سنت ہے ـ فرمایا جس سنت سے فرض ترک ہوتا ہو اس سنت کو ترک کر دینا ضروری ہے ـ مثلا کوئی شخص فرض پڑھ رہا ہو اور اس کو کوئی سلام کرے تو جواب دے گا یا نہیں ـ اور مجھ کو معلوم ہوتا ہے کہ یہ شخص سلام پہنچانے میں فرض کا تارک ہے کیونکہ اصلاح فرض ہے اور وہ اس کا خیال نہیں کرتا ـ پھر ہنس کر فرمایا کہ میں تو بطن ( پیٹ ) اور باطن کی اصلاح کرتا ہوں باقی مسائل یاد نہیں ـ صاحب دیوان حافظ ؒ بہت بڑے عالم تھے فرمایا کہ تاریخ سے معلوم ہوا کہ " صاحب دیوان حافظ ،، بہت بڑے عالم تھے ـ تفسیر کشاف کا حاشیہ بھی لکھا ـ علماء کی وضع میں تھے مگر کلام رندانہ ہے ـ یہ طریقہ بھی انہوں نے ایجاد کیا ہے پہلے نہ تھا کہ تصوف کے مسائل کو اس عنوان سے بیان کیا ـ مثلا مبے سجادہ رنگین کن گرت پیر مغاں گوید کہ سالک بے خبر نبود ز راہ و رسم منزلہا حدیث از مطرب و مے گو و را ز دہر کم تر جو کہ کس نکشود نکشاید بحکمت ایں معمار را مشورہ کی حقیقت