ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
سمجھا اس ممانعت کی علت اسراف یا تفاخر کو سمجھا اور جواز کی مصلحت اظہار احترام اور شوکت اسلام کو سمجھا اور اس مصلحت کے قصد کے وقت علت نہی کو مرتفع سمجھا شاید اسی بنا پر کسی نے فتوی جواز کا دیا ہو چونکہ منشا اس کا ایک اجتہاد ہے گو صحیح نہ ہو لیکن زیادہ طعن و تشنیع نہ کرنا چاہئے ـ ملفوظ مولانا محمد قاسم متعلق مولود فرمایا مولانا محمد قاسم صاحبؒ سے سیوہارہ میں کسی نے مجلس مولد کے بارہ میں دریافت کیا تو فرمایا نہ تو اتنا برا ہے جتنا لوگ سمجھتے ہیں اور نہ اتنا اچھا ہے جتنا لوگ سمجھتے ہیں ـ علی گڑھ کالج میں مولود کی تاویل فرمایا علی گڑھ کالج میں مولود ہوا کرتا ہے ایک مولوی صاحب نے اس کی خوب تاویل کی اور کہا کہ تمہارے لئے بیشک بدعت ہے مگر ان کیلئے ضروری ہے کیونکہ اس بہانے سے رسول اللہ ؐ کا نام اور احکام تو ان کے کان میں پڑ جاتے ہیں ورنہ بالکل کورے ہی رہتے ـ فرمایا مولوی تراب صاحب اور مفتی سعد اللہ صاحب میں مسئلہ مولد میں اختلاف تھا ـ مولوی تراب صاحب مولود کے قائل تھے اور مفتی صاحب مانع تھے ـ ایک بار باہم ملاقات ہوئی ـ مولوی تراب صاحب نے کہا ابھی تک آپ کا انکار ہی چلا جاتا ہے ـ مفتی صاحب نے کہا اور ابھی تک آپ کا اصرار ہی چلا جاتا ہے مولوی تراب صاحب نے کہا و اللہ ہم صرف محبت سے کرتے ہیں ـ مفتی صاحب نے کہا ہم صرف متابعت کی وجہ سے منع کرتے ہیں ـ اس پر مولوی تراب صاحب نے کہا الحمد اللہ ہم دونوں ناجی ہیں ـ عورتیں میم اور مرد ایم ـ اے بن گئے فرمایا آج کل عورتیں میمیں بن گئیں اور مرد ایم اے بن گئے ـ ذبح میں القاء رحم ہے ذبح حیوان کو لوگ ترحم کے خلاف بتلاتے ہیں حالانکہ غور کیا جائے تو اس میں خاصیت ابقاء رحم کی ہے کیونکہ ذبح کے وقت قوت ترحم کو حرکت ہوتی ہے اور بار بار حرکت ہونے سے وہ