ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
قبرستان میں سہ دری کی تعمیر فرمایا اس قبرستان میں جس کو میں نے وقف کیا ہے ایک سہ دری بنائی ۔ بعض لوگوں نے کہا کہ اس سے عرس کے جاری ہو جانے کا اندیشہ ہے ۔ فرمایا مجھ کو تو اس کا شبہ بھی نہیں ورنہ توڑ دی جائے گی ۔ اور چونکہ بناتے وقت مسجد کی نیت نہیں کی اس واسطے توڑنا جائز ہے ۔ ربا میں عقد موجب گناہ ہے فرمایا ربا ( سود ) میں عقد موجب گناہ ہے نہ اکل مال ۔ اس واسطے موکل ( کھلانے والا ) پر بھی لعنت ہے حالانکہ اس نے مال نہیں لیا ۔ کوئی مجرب عمل ایک شخص نے کہا کہ کوئی مجرب عمل بتلا دو ۔ فرمایا اگر یہ قید نہ ہوتی تو بتلا دیتا ۔ کسی خاص وقت میں یاد رکھنا فرمایا کسی بزرگ سے کسی نے کہا کہ مجھ کو خاص وقت میں یاد کرنا ۔ انہوں نے فرمایا اس خاص وقت پر لعنت جس میں تم ( غیر حق ) یاد آؤ ۔ فرمایا یہ شخص اہل تلوین سے تھا ۔ اور اہل تمکین غیر کو بھی یاد کرتے ہیں ۔ اور اس کا نام جمع الحق ہے ۔ جیسا حضورؐ نے شب معراج میں امت کو بھی یاد فرمایا ۔ اہل تمکین کو توجہ الی المخلوق ، توجہ الی الخالق سے مانع نہیں ۔ ذکر قلبی کی حقیقت فرمایا ذکر قلبی کی حقیقت توجہ الی القلب ہے ورنہ حرکت قلب جو غیر اختیاری ہے نہ اس میں ثواب ہے نہ وہ ذکر ہے وہ تو مرض ہے اور ذکر بایں معنی دائم نہیں بلکہ کوئی فعل بھی دائم نہیں ۔ آیت ۔ لا تلھیھم تجارۃ و لا بیع عن ذکر اللہ ۔ " انکو خرید و فروخت ذکر اللہ سے غافل نہیں کرتے ،، ۔ اور شعر ،، کامل باشد کہ با بیع و شرا ،، سے مراد کثرت ہے ۔ آیت سے مراد یہ ہے کہ جب ذکر کا وقت ہے مثلا نماز کا ، تو تجارت وغیرہ اس سے روکتی نہیں ۔ اور ،، دوام طاعت