ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
ہے تیسرے یہ کہ سجدہ کا مدار فضیلت پر نہیں ۔ قرآن شریف اللہ کا کلام ہے حکیم کا کلام ہے ۔ مغلوب الغضب کا کلام نہیں ۔ وسیلہ کی دعا صرف جناب رسول اللہ ؐ کیلئے ہے فرمایا وسیلہ جو بعد اذان کے حضورؐ کے لئے دعا میں طلب کیا جاتا ہے اس میں علماء کو اختلاف ہے کہ غیر کو اس کی دعا جائز ہے کہ نہیں ۔ مگر الیواقیت والجواہر میں محی الدین ابن عربی ؒ کا قول ہے کہ اگر جائز بھی ہو تو ادب یہ ہے کہ حضورؐ کے لئے تجویذ کیا جائے ۔ مانسہرہ کے ایک صاحب کی اصلاح فرمایا مانسہرہ سے ایک شخص نے لکھا ہے کہ لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ تمہارے شیخ نے قومی کاموں میں حصہ نہیں لیا ۔ میں کیا جواب دوں ۔ فرمایا جواب یہ ہے کہ یوں کہہ کہ ایسے مہمل پیر کو میں نے چھوڑ دیا اور سچ مچ چھوڑ بھی دو ۔ اور میں نے تم کو چھوڑ دیا ۔ پھر معافی چاہی چھ ماہ تک یہی قصہ رہا ۔ آخر کہا کہ کوئی صورت معافی کی ہے ۔ فرمایا یہ کہ اپنی غلطی مشتہر کرو اور جن لوگوں کی نسبت لکھا تھا کہ کیا جواب دوں ۔ ان کے سامنے اپنی غلطی کا اظہار کرو پھر ان کے ڈاک کے پتے مجھ کو دو تا کہ میں تحقیق کروں کہ ان سے کہا یا کہ نہیں ۔ اب تک یہ قصہ چل رہا ہے ۔ حضرت حاجی صاحبؒ حضرت گنگوہیؒ کا بے حد احترام فرماتے تھے فرمایا حضرت مولانا رشید احمد صاحبؒ کا حضرت حاجی صاحبؒ بے حد ادب فرماتے تھے جیسا کہ شیخ صاحب کا ادب ہوتا ہے میرے ہاتھ حضرت گنگوہیؒ نے عمامہ بھیجا ۔ حضرت حاجی صاحبؒ نے آنکھوں پر رکھا پھر سر پر رکھا ۔ اسلام صوفیاء اور تاجروں نے پھیلایا فرمایا ایک انگریز نے لکھا ہے کہ اسلام تلوار سے نہیں پھیلا ۔ دو فرقوں سے پھیلا ہے ۔ صوفیا اور تجار ۔ لوگوں نے ان کے صدق ، امانت ، حالت ، معاملات کو دیکھ کر اسلام قبول کیا ۔