ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
مانع کو صرف منع کرنا جائز ہے فرمایا لا یسخر قوم من قوم عسی ان یکونوا خیرا منھم ( کوئی قوم دوسری قوم سے ٹھٹھا نہ کرے ممکن ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں ) ۔ سے علم مناظرہ کا مسئلہ ثابت ہوتا ہے کہ مانع کو صرف منع کر دینا جائز ہے ۔ کیونکہ جو دوسرے سے مسخرا پن کرتا ہے گو یا وہ مدعی ہے کہ یہ دلیل ہے تو عسی ان یکونوا الآیۃ میں اس مستدل کی دلیل پر منع ہے ۔ قرآن شریف میں موجودہ سیاست کا داخل کرنا بالکل غلط ہے فرمایا اگر قرآن شریف میں موجودہ سیاست کو داخل کیا جائے تو پھر تو قرآن مجید کو یہود اور نصاری نے اہل اسلام سے ( یعنی صحابہ اور تابعین سے ) زیادہ سمجھا ہے اور یہ بالکل غلط ہے ۔ قرآن مجید کا سمجھنا عمل کی برکت سے ہوتا ہے ۔ عقائد اور طرز سلف کا ہونا چاہیے فرمایا میرا تو خیال ہے کہ قالب ہو نیا اور قلب ہو پرانا ( یعنی عقائد اور طرز سلف کا ہو ) ۔ قریب چھپنا سنت ہے فرمایا حضورؐ غار حرا میں چھپے اور وہ مکہ مکرمہ کے بالکل قریب ہے ۔ کیونکہ ایسے شخص کو عادت یہ ہے کہ دور ڈھوںڈا جاتا ہے ۔ ایک صحابی کا ہرقل کو جواب فرمایا ہرقل کے ساتھ پہلے جنگ ہوئی اور ایک صحابی اس کے پاس دعوت دینے کیلئے گئے ۔ تو ہرقل نے کہا کہ تم اور ہم میں تو ایک اشتراک ہے کہ اہل کتاب ہیں ۔ پہلے آتش پرستوں کو قتل کرو ۔ ان صحابی نے خوب جواب دیا اور وجہ یہ کہ صحابہ کے قلب میں وجہ پہلے ہوتی تھی پھر عمل کرتے تھے ۔ اس واسطے موقع پر پیش کر دیا ۔ اس زمانہ کی طرح نہ تھے کہ عمل تو پہلے شروع کر دیا ہوائے نفس سے ۔ پھر قرآن کو چپکاتے پھرتے ہیں ۔ صحابہ نے کہا کہ