ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
|
میں نے انڈا توڑا ۔ سفیدی لے لی اور زردی چھوڑ دی ۔ حضرت ابن سیرینؒ نے
فرمایا کہ یہ خواب تو نے دیکھا ہے ؟ کہا ہاں ! کہا کسی اور نے تو نہیں دیکھا ؟ کہا نہیں ۔ خدام
سے کہا اسے پکڑ لو ۔ یہ کفن چور ہے ۔ چھلکے سے مراد قبر ہے سفیدی سے مراد کفن ہے اور زردی
سے مراد مردہ ہے ۔ فرمایا حضرت حاجی صاحبؒ سے کسی نے کہا کہ خواب میں مسجد
میں پاخانہ پھر رہا ہوں ۔ فرمایا کسی دنیاوی کام کیلئے وظیفہ پڑھتے ہو گے ۔ حضرت مولانا
محمد قاسم صاحبؒ کو کسی شخص نے خواب میں برہنہ دیکھا ۔ اور اس خواب کا ذکر حضرت
حاجی صاحبؒ کے پاس کیا ۔ حضرت حاجی صاحبؒ نے فرمایا کہ ایسا خواب
مجمع میں بیان نہیں کرنا چاہیے ۔ فرمایا اس خواب کی تعبیر یہ ہے کہ مولانا محمد قاسم صاحبؒ
دنیاوی تعلق سے بالکل علیحدہ ہیں ۔ اور صرف آخرت کے ہو رہے ہیں ۔
کل امور غیر اختیاری اچھے نہیں
فرمایا خواب کے بارے میں کبھی پریشان نہ ہو کیونکہ غیر اختیاری ہے ۔ کسی نے کہا کہ تعبیر
میں یہ کہہ دینا صحیح ہے ۔ کہ خواب اچھا ہے ۔ فرمایا ہاں ! کیونکہ کل امور غیر اختیاری اچھے ہیں ۔ تقسیم
اچھے اور غیر اچھے کی عبد کے فعل اختیاری میں ہے ۔ اسی سلسلہ میں فرمایا کہ حدیث میں ہے :
الرویا علی رجل طائر مالم تعبر ( خواب انسان پر معلق رہتا ہے جب تک اس
کی تعبیر نہ دی جائے ) ۔
فرمایا ابن قیمؒ نے اس کے معنی بہت عمدہ بیان کئے ہیں ۔ کہ تعبیر بھی منجملہ
اسباب میں سے ہے جیسے دوا اور غذا اسباب ہیں ۔ اسی طرح دعا اور تعبیر بھی اسباب میں
سے ہے ۔ اس کا دخل خواب میں ایسا ہے جیسا اور اسباب کا ہوتا ہے جو اشکال وہاں ہو گا
اور جو اس کا جواب ہو گا وہی خواب میں بھی سمجھ لیا جائے ۔
حضرت شاہ عبد العزیز صاحبؒ کی
ارشاد فرمودہ ایک خواب کی تعبیر
فرمایا شاہ عبد العزیز صاحبؒ سے کسی نے خواب بیان کیا کہ حضرت جبرئیلؑ