ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
|
باطن کا اثر بدن پر پڑتا ہے فرمایا باطن کا اثر بدن پڑتا ہے نیک کے باطن کا بھی اور بد کا بھی ۔ ایک نور یا ظلمت محسوس ہوتی ہے ۔ ایک ہندو ریل کے سفر میں ساتھ سوار تھا ۔ ایک کمرہ میں صرف وہ اور میں سوار تھے کچھ گفتگو ہوئی پھر اس نے کہا تم کچھ ذکر کرتے ہو ؟ میں نے کہا تم کو کیسے معلوم ہوا ؟ کہا آنکھوں سے ، تعجب کی بات ہے ۔ اصل مقصود تکثیر ذکر ہے فرمایا ذکر میں اب تو میں نے بہت سی قیود گرا دی ہیں اصل مقصود تکثیر ذکر ہے ۔ اب تہلیل بتلا دیتا ہوں ماثور بھی ہے ۔ مولوی ظفر احمد صاحبؒ کو حاجی صاحبؒ نے خواب میں فرمایا تم کیسے ذکر کرتے ہو ۔ انہوں نے کچھ گردن کو جھکا کر بہ تکلف ذکر کیا تو فرمایا اتنی دیر میں زیادہ ذکر کر لیتے ۔ یعنی گردن کے جھکانے میں ار پھیرنے میں جتنا وقت لگایا اگر گردن نہ پھیرتے تو ذکر بہت ہو جاتا ۔ لطیفہ غیبی کبھی بہ شکل شیخ متمثل ہوتا ہے فرمایا نفاع بدوی حضرت حاجی صاحبؒ کا خادم تھا اس کو گولی لگی اور نکتی نہ تھی اس نے حضرت کی خدمت میں پیغام بھیجا پھر اس نے کہا کہ حضرت حاجی صاحبؒ خواب میں تشریف لائے اور گولی نکال دی ۔ حضرت نے فرمایا کہ میں بقسم کہتا ہوں مجھ کو پتہ بھی نہیں ۔ فرمایا کہ لطیفہ غیبی کبھی بہ شکل شیخ متمثل ہو جاتا ہے ۔ مولانا محمد یعقوب صاحبؒ کسی کام میں متردد تھے دماغ سے حاجی صاحبؒ کی آواز آئی کہ ایسا کرو ۔ مولانا محمد یعقوب صاحبؒ نے فرمایا حاجی صاحبؒ کو خبر بھی نہیں تھی اور فرمایا کبھی شیخ بھی آ جاتا ہے ۔ صاحب وجد کو پکڑنا مناسب نہیں فرمایا صاحب وجد کو پکڑنا نہیں چاہیے ۔ حفاظت تو کریں کہ کنویں وغیرہ میں گر نہ