ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
عورتوں پر اثر آسیب کا سبب فرمایا عورتوں پر جو آسیب کا اثر ہو جاتا ہے تو اس کے دو سبب ہوتے ہیں کبھی جن کا غضب مشاہدہ اور کبھی اس کی شہوت جیسا بعض عورتوں کو ہمبستری وغیرہ کا ہوتا ہے ـ بیس رکعت تراویح ایک شخص نے خط میں سوال کیا کہ بیس تروایح کا کیا ثبوت ہے اس کو جواب تحریر فرمایا کہ کیا مجتہدین پر اعتبار نہیں ہے ( یہ جواب لکھنے کے بعد ) فرمایا اگر اس شخص نے یہ جواب لکھا کہ مجتہدین پر اعتبار نہیں ہے تو یہ جواب لکھوں گا کہ پھر مجھ پر کیسے اعتبار کر لیا جب کہ امام ابو حنیفہؒ جیسے حضرات پر اعتماد نہ کیا ـ حضرت شاہ فضل الرحمن صاحبؒ فرمایا حضرت شاہ فضل الرحمن صاحب مجذوب رنگ کے تھے اور بہت استغراق غالب تھا افاقہ بھی ہوتا تھا ـ ترک تقلید میں بے برکتی یقینی ہے فرمایا ترک تقلید پر قیامت میں مواخذہ ہو گا تو نہ کیونکہ کسی قطعی کی مخالفت نہیں مگر بے برکتی اس میں یقینی ہے ـ مجتہدین کا ذوق اجتہاد فرمایا اختلاف احادیث کی صورت میں مجتہدین کے نزدیک اصل یہ ہے کہ ایک حدیث کو ذوق سے اصل قرار دیتے ہیں اور یہی ذوق اجتہاد ہے اور بقیہ احادیث کو اس کی طرف راجع کرتے ہیں یا ان کو عوارض پر محمول کرتے ہیں اور جہاں کہیں کسی مجتہد کی مستدل حدیث ضعیف ہو تو کوئی حرج نہیں ـ کیونکہ ہو سکتا ہے کہ مجتہد نے جس حدیث سے تمسک کیا ہو وہ اور ہو یا اگر یہی ہو تو اس کو قوی سند سے پہنچی ہو اور ہمارے لئے خود کیونکہ مجتہد کا تمسک اس حدیث سے اس کی قوت اور صحت کی دلیل ہے اور اگر اس کے کسی راوی میں میں اختلاف ہو اور کسی