ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
انہوں نے فرمایا ہے جلدی جلدی پڑھو ۔ ایک دفعہ امام احمد بن حنبلؒ نے حق تعالی سے خواب میں استفسار کیا کہ آپ کا قرب کس شے سے زیادہ ہوتا ہے ؟ حق تعالی نے جواب ارشاد فرمایا کہ تلاوت قرآن مجید سے ۔ اس پر امام احمد بن حنبلؒ نے عرض کیا : عن فھم او بلا فھم " سمجھ کر تلاوت کرنے سے یا بغیر سمجھے بھی ،، ؟ جواب ملا : عن ھم او بلا فھم " سمجھ کر یا بغیر سمجھے ،، اس کے بعد ایک شخص کا ذکر فرمایا کہ اس نے سوال کیا کہ اگر تدبر سے تلاوت کرتا ہوں تو مقدار میں کمی ہوتی ہے اگر بلا تدبر کرتا ہوں تو معافی کی طرف خیال نہیں رہتا جواب میں فرمایا کہ دو وقت تلاوت کے مقرر کر لو ۔ ایک میں تدبر سے پڑھو اور دوسرے میں بلا تدبر فر فر پڑھتے جاؤ ۔ فرمایا کہ وہ اس سے بہت خوش ہوئے ۔ بڑا بننے کا طریقہ فرمایا بڑا بننے کا طریقہ یہ ہے کہ چھوٹا بنے ۔ پھر خود بخود اس میں اثر ہے کہ بڑا بن جائے گا ۔ اس واسطے سلاطین اور مشائخ کی ہزاروں حکایتیں ہیں کہ انہوں نے تواضع اختیار کی اس سے ان کو بڑائی حاصل ہوئی ۔ کسی نے ان کے بڑا ہونے کی حکایت نقل نہیں کی ۔ اور فرمایا اس میں ذلت نہیں ۔ ذلت کی حقیقت " عرض حاجت ،، ہے ۔ بوجھ اٹھانا اور گاڑھا پہننا وغیرہ ذلت نہیں ۔ استغناء اور کبر میں فرق فرمایا استغناء اور کبر میں فرق ہے کبر تو ہرگز نہ کرنا چاہیے ۔ اور استغناء کو اختیار کرنا چاہیے ۔ فرمایا غلو اچھا نہیں ، علو ( استغناء ) اچھا ہے اور خلو سب سے اچھا ہے ۔ اصل کلمات ہیں فرمایا اصل کلمات ہیں ۔ تعویذ ان کا بدل ہے ۔ جیسا حصن حصین کی روایت سے معلوم ہوتا ہے ۔