ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
دور کر دے یا خود چلا جائے ـ ہندوؤں کے ہاں مردے جلانے کی رسم کس طرح شروع ہوئی فرمایا ماموں صاحب فرماتے تھے کہ ہندوؤں کے یہاں مردوں کو جلانے کی وجہ اصل میں یہ ہے کہ چونکہ ان کے نزدیک دنیا قدیم ہے تو پہلے دیوتا ان کے کچھ جن تھے اور ممکن ہے کہ جنوں کیلئے پہلے کسی شریعت میں جلانا ہو ـ کیونکہ وہ ناری ہیں ـ اور ہر شے اپنی اصل کی طرف جاتی ہے ـ جیسا انسان خاکی ہے ـ اس واسطے اس کو دفن کر دیا جاتا ہے ـ اور جنوں کی کتابوں سے دیکھ کر ہندوؤں نے بھی جلانا شروع کر دیا ـ خالی الذہن شخص کو نفع ہوتا ہے فرمایا فائدہ اس کو ہوتا ہے جو خالی الذہن ہو ، مالی الذہن نہ ہو ـ بلا کرایہ ریل کا سفر حرام ہے ایک شخص بلا کرایہ سفر کر کے ریل سے آئے تھے ـ ان سے فرمایا کہ تم پہلے یہ کرایہ جا کر ریل کے محکمہ کو ادا کرو ـ کیونکہ یہ حرام ہے ـ پھر آ کے اگر دریافت کرو گے تو اللہ کا راستہ بتلاؤں گا ـ اصل فائدہ محبت سے ہوتا ہے فرمایا اصل فائدہ محبت سے ہوتا ہے صرف اعتقاد کچھ نہیں ـ یہ آج کل اکثر بدل جاتا ہے ـ ترکی کی امداد کا سبب فرمایا ایک مولوی صاحب آئے جو تحریکات خلافت کے بڑے حامی تھے ـ میں نے ان سے کہا کہ ترکی کی سلطنت جمہوری ہے یا شخصی ؟ کہا جمہوری ـ میں نے کہا پھر بتلاؤ کہ اس میں عیسائی ہیں یا نہیں ؟ کہا ہیں ـ میں نے کہا بتلاؤ کہ مرکب خسیس اور شریف کا کیسا ہوتا ہے ؟ کہا خسیس ـ میں نے کہا کہ کفر و اسلام کا مجموعہ کیا ہوتا ہے ؟ کہا کفر ! پھر میں نے کہا ترکی کے وقت میں مقامات مقدسہ پر غیر مسلم کا قبضہ تھا اور شریف کے وقت اسلام کا قبضہ ہوا ؟ کیونکہ شریف مسلمان ہے گو مغلوب ہے مگر حکم علت قریب کی طرف منسوب ہوتا ہے پھر انہوں نے کہا