ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
اور کید کو عظیم فرمایا ہے ـ قاضی شریح کا استنباط فرمایا کہ قاضی شریح نے استنباط کیا کہ جو ان سے سوال کرنا چاہیے اور بوڑھے سے نہ کرے کیونکہ اخوہ یوسفؑ نے باپ سے مغفرت کا مطالبہ کیا تو : سوف استغفر لکم ربی " عنقریب ( تمہارے لیے مغفرت ) طلب کروں گا ـ فرمایا ـ اور یوسفؑ سے مطالبہ کیا تو فرمایا ـ لا تثریب علیکم الیوم " آج تم پر کوئی الزام نہیں ـ مگر یہ استنباط درست نہیں ـ کیونکہ یعقوبؑ نے استغفار کا موقعہ تلاش کیا تھا شیطان کا مکر حق تعالی شانہ ، کے قوت کے مقابلہ میں ضعیف ہیں فرمایا کہ بعض نے استنباط کیا ہے کہ عورتوں کا مکر شیطان سے بھی بڑھ کر ہے کیونکہ شیطان کے کید کو ضعیف فرمایا اور عورتوں کے کید کو عظیم فرمایا ـ مگر یہ استنباط درست نہیں کیونکہ شیطان کا مکر حق تعالی کی قوت کے مقابلہ میں ضعیف ہے جیسا کہ آیت کے شروع سے معلوم ہوتا ہے ورنہ عورتوں کو شیطان ہی تو تباہ کرتا ہے ـ حصول علم کی شرط فرمایا کہ مولانا محمد یعقوب صاحبؒ فرماتے تھے کہ علم کے حصول کے لئے شرط ہے کہ استاد کا ادب کرے اور تقوی حاصل کرے پھر علم آتا ہے ـ دعائے مغفرت مردہ کے لئے مفید ہے فرمایا کہ دعائے مغفرت مردہ کیلئے مفید تو ہے کیونکہ وہ خود عاجز ہے مگر زندہ تو خود توبہ کر لے ـ میں عالم الغیب نہیں البتہ عالم العیب ہوں فرمایا کہ لوگ آ کر نصف بات کرتے ہیں یہ خیال کرتے ہوں گے کہ عالم الغیب ہے ـ عالم الغیب تو نہی ـ البتہ عالم العیب ہوں ـ نصف بات سے ان کی عیب کا پتہ چل جاتا ہے ـ