ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
|
میں چالیس حدیثیں ہوں ) کا امتحان ہو رہا تھا ۔ اس مجمع میں ایک مولوی صاحب غیر مقلد بھی تھے اتفاق سے یہ حدیث امتحان میں آئی ۔ من حج ولم یزرنی فقد جفا ۔ جس نے حج کیا اور میری زیارت کی تو اس نے جفا کی ،، ۔ ان مولوی صاحب نے کہا اس سے مقصود یعنی مدینہ کا جانا ثابت نہیں ہوتا اس میں تو حضورؐ کی زیارت ہے قبر شریف کی زیارت تو نہیں ۔ اس کے بعد متصل یہ حدیث تھی ۔ من زارنی بعد مماتی فکانما زارنی فی حیاتی ،، جس نے میری وفات کے بعد میری زیارت کی تو گویا اس نے میری زندگی میں میری زیارت کی ،، تو مولوی صاحب خاموش ہو گئے ۔ حرمت بیع جمعہ کی اذان اول سے ہو جاتی ہے فرمایا ۔ اذا نودی للصلوۃ من یوم الجمعۃ الخ ( جب جمعہ کی اذان ہو تو خرید و فروخت بند کر دو ) پر اشکال یہ ہوا کہ اذان ثانی تھی اور یہی اذان بعد میں ہوئی تو اب ترک بیع اذان ثانی سے ہونی چاہیے ۔ حالانکہ فقہاء کہتے ہیں کہ حرمت بیع کی اذان اول سے ہو جاتی ہے ۔ بعض نے جواب دیا ہے عموم الفاظ کا اعتبار ہے مگر میرے نزدیک عموم وہ معتبر ہے جو مراد متکلم سے متجاوز نہ ہو جیسا : لیس من البر الصیام فی السفر ،، سفر میں روزہ رکھنا نیکی نہیں ،، تو یہ وجہ تو درست نہ ہوئی ۔ وجہ یہ ہے کہ اذان ثانی تو مدلول ہے اور یہ بوجہ اشراک علت کے وہ بھی داخل آیت ہے ۔ اور علت سعی الی ذکر اللہ ہے خوب سمجھ لو ۔ ہر وقت پاس رہنے سے دل سخت ہو جاتا ہے فرمایا : لا تجعلوا بیوتکم قبورا " اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ ،، کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ قساوت قلب کا ذریعہ ہے ہر وقت پاس رہنے سے دل سخت ہو جاتا ہے ۔ مردہ کو امانت کہہ کر دبانے سے لاش سالم رہتی ہے فرمایا یہ مشہور ہے کہ مردہ کو جب امانت کر کے دباتے ہیں تو لاش سلامت رہتی ہے ۔