ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
|
حضرت حکیم الامتؒ کے ارشاد سے
مولانا عاشق الہی صاحبؒ کو تسلی
فرمایا مولوی عاشق الہی صاحبؒ نے ایک دفعہ اپنی ایک باطنی حالت کی
نسبت سوال کیا ۔ میں نے جواب دیا انہوں نے کہا کہ اس سے تسلی نہیں ہوئی ۔ میں نے کہا
کہ مجھ کو مقصود اپنی تسلی ہے اور وہ حاصل ہے تمہاری تسلی مقصود نہیں ۔ طبیب کو اپنی تسلی ہونی
چاہیے ۔ مریض کی تسلی اس کے اختیار میں نہیں اور نہ مقصود ہے اور نہ مضر ہے ۔ فرمایا ، انہوں
نے کہا کہ اب اس سے تسلی ہو گئی ۔
مباشرت اسباب کی صورت میں
تقدس کے شبہ سے نجات ہے
فرمایا اس وقت تو اسباب کی مباشرت ضروری ہے ۔ کیونکہ ترک اسباب سے شبہ ہوتا
ہے تقدس کا اور مباشرت اسباب کی صورت میں اس سے نجات ہے ۔
دکان معرفت اور اقطاب ثلاثہ
فرمایا تھانہ بھون میں جس وقت حضرت حاجی صاحبؒ ، حافظ ضامن
صاحبؒ اور مولانا شیخ محمد صاحبؒ تھے بعض لوگ ان کو " اقطاب
کہتے تھے اور خانقاہ کو " دکان معرفت ،، کہتے تھے ۔
کرامت کا درجہ
فرمایا کرامت کا درجہ ایک دفعہ سبحان اللہ کہنے سے کم ہے ۔ کیونکہ اس میں قرب ہے
اور کرامت میں کوئی قرب نہیں ۔
ہر وقت کے حقوق
فرمایا ، اکمال الشیم ،، میں جو یہ لکھا ہے کہ ہر وقت کے حقوق ہیں اور وہ دوسرے وقت ادا