ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
ذلر اللہ سے تکبر پیدا ہو تو مضر ہے فرمایا لوگ کہتے ہیں کہ بیعت کر لو ـ اللہ کے ذکر سے برکت ہو جائے گی ـ فرمایا کہ یہ غلط ہے اللہ کا ذکر مضر بھی ہوتا ہے ـ مثلا جب تک ذکر نہیں کرتا تو تواضع تھی اب ذکر شروع کر دیا ـ تکبر پیدا ہو گیا ـ یہ بہت بڑی بیماری ہے ـ دلائل الخیرات پڑھنے کا حکم فرمایا لوگ بزرگوں سے دلائل الخیرات کی اجازت طلب کرتے ہیں ـ اس میں بھی فساد نیت ہے یہ سمجھتے ہیں کہ اجازت کے بغیر برکت نہیں ـ حالانکہ یہ غلط ہے ـ ابتداء شاید اجازت لینے کا طریقہ اس لئے رائج ہوا کہ یہ الفاظ درست کرانے کی تدبیر تھی کہ اجازت کے بہانے سے وہ بزرگ سن لیتے تھے تا کہ لفظ درست ہو جائیں ـ بھلا جس چیز کو منبر پر چڑھ کر بیان کریں اس میں کانا پھوسی میں کیا رکھا ہے ـ دلائل الخیرات کے بارہ میں اگر کوئی مجھ سے پوچھتا ہے تو کہہ دیتا ہوں کہ جہاں قال النبی ؐ آیا ہے اس کو چھوڑ دو کیونکہ کچھ حدیثیں اس میں موضوع ہیں ـ باقی مضامین سب درست ہیں ـ صوفیوں کی حدیث کا حکم فرمایا صوفیوں کی حدیث کمزور ہوتی ہے ـ کیونکہ ان میں حسن ظن کا غلبہ ہوتا ہے جس راوی سے سنا کہ یہ حدیث ہے بس مان لیا ـ پھر نقل کر دیا لیکن مضمون صحیح ہوتا ہے اگرچہ الفاظ ضعیف ہوتے ہیں ـ فقہاء نے سماع کر حرام فرمایا ہے فرمایا سماع کی حرمت لغیرہ ( یعنی سماع اس لئے حرام ہے کہ اس میں لوگوں نے ایسی چیزیں شامل کر لیں جن سے وہ حرام ہو گیا ) ہے اور صوفیا بھی چونکہ مجتہد ہیں اس لئے وہ کہتے ہیں کہ " غیر ،، جب نہ ہو تو مباح ہے اور فقہاء چونکہ منتظم ہیں اس واسطے انہوں نے سرے سے