ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
نہیں ہوتے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دوسرے وقت میں دوسرے وقت کے حقوق ہیں ۔ باقی قلق نہ کرے کیونکہ غایت یہ ہو گی کہ اس سے سمجھے گا کہ میں ناقص ہوں ۔ تو کامل کب ہو سکتا ہے ؟ ناقص ہی رہے گا ۔ اور یہ وہ حقوق ہیں جن کی تحصیل فرض نہیں ورنہ قضا ہوں گے ۔ مرحوم غیر مرحوم کی دستگیری کرے گا فرمایا حضرت حاجی صاحبؒ کا طرز یہ تھا کہ کسی کو بیعت سے انگار نہ کرتے تھے ، سوا ایک صورت کے کہ پہلے کسی کا مرید ہو ۔ پھر نہ کرتے تھے ۔ طریق کا ادب کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ اس وسعت میں وجہ یہ ہے کہ ایک مسلمان سے تعلق ہو جاتا ہے اور قیامت میں بہت سارے لوگوں سے یہ فائدہ ہے کہ ان میں جو مرحوم ہو گا وہ غیر مرحوم کی دستگیری کرے گا ۔ ان رحمتی سبقت علی غضبی ( بلا شبہ میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے ) سبحان اللہ ! نفس اور شیطان کے گناہ میں فرق فرمایا نفس اور شیطان کے گناہ میں فرق یہ ہے کہ اگر بار بار ایک گناہ کا تقاضا ہو تو یہ نفس کی طرف سے ہے ۔ اگر ایک دفعہ ایک گناہ کا تقاضا ہوا اور پھر دوسرے گناہ کا تو یہ شیطان کی طرف سے تقاضا ہو گا ۔ کیونکہ شیطان کو مقصود صرف کوئی گناہ کرانا ہے ۔ شیطان کو حظ نہیں ہوتا اور نفس کو حظ ہوتا ہے ۔ نفس مہیج ہے ( یعنی قرآن مجید میں ہے کہ شیطان کہے گا کہ میں نے صرف تم لوگوں کو دعوت اور ترغیب دی تھی جس کو تم لوگوں نے قبول کر لیا ) اور شیطان صرف مشورہ دیتا ہے جیسا دعوتکم سے پتہ چلتا ہے اور شیطان کا تلسط اہل اصلاح پر نہیں ہوتا ۔ جیسا کہ ارشاد ہے : انہ لیس لہ سلطان علی الذین امنوا و علی ربھم تیوکلون " بے شک شیطان کا ان لوگوں پر کوئی تسلط نہیں جو ایمان لائے اور اپنے پرورد گار پر توکل کرتے ہیں ،، ۔ یہ آیت کا ٹکڑا ہے " امنوا ،، سے مراد عقائد کی اصلاح اور " یتوکلون ،، سے مراد اعمال کی