ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
کہ امداد تو آپ بھی ترکی کی واجب سمجھتے ہیں ـ میں نے کہا کہ ہاں ـ کیونکہ کفار تو ترکی سلطنت کو اسلامی سلطنت سمجھ کر تکلیف دیتے ہیں ـ اس واسطے ترکی کی امداد اسلامی امداد ہے ـ تعلقات غیر ضروریہ کو کم کرنے سے موت میں آسانی ہو گی فرمایا کل جو کہا تھا کہ حق تعالی کے ساتھ موت کے وقت حسن ظن پیدا کرنا چاہیے اور اس کا طریقہ اعمال کرنا ہے ـ اس میں ایک دوسری بات رہ گئی تھی وہ یہ تعلقات بھی کم کرنے چاہئیں ـ اس سے بھی موت کے وقت حسن ظن اور سہولت پیدا ہوتی ہے اور تعلقات سے مراد تعلقات غیر ضروریہ ہیں ـ ضروری تعلقات تو باقی رکھنے سے حسن ظن پیدا ہوتا ہے ـ ہر شبہ کا جواب دینا ضروری نہیں فرمایا ابلیس کے شبہ کا جواب اللہ تعالی نے نہیں دیا تو معلوم ہوا کہ ہر شبہ کا جواب دینا ضروری نہیں بلکہ فاخرج منھا فانک رجیم ـ یہاں سے نکل جا تو مر دود ہے ـ فرما دیا تو معلوم ہوا کہ بعض جگہ یہی جواب ہونا چاہیے ـ دوسرے کی افضیلت کا احتمال فرمایا اپنے آپ کو دوسرے سے افضل نہ خیال کرنے کیلئے یہ کافی ہے کہ کم از کم دوسرے کی افضیلت کا احتمال ہی ہو ـ یہ ضروری نہیں کہ دوسرے کی فضیلت کا یقین کرے کیونکہ اس یقین پر کوئی دلیل نہیں ـ جس طرح اپنی افضیلت پر کوئی دلیل نہیں ـ حضرت حکیم الامتؒ سے گدی نشین کے لڑکے کو رجوع کرنے پر جواب ایک شخص نے جو کسی گدی نشین کے لڑکے ہیں ـ خط میں لکھا کہ " میں حضور کی طرف رجوع کرتا ہوں ،، ـ فرمایا کہ چونکہ ان کے والد پیر ہیں تو یہ خیال نہ کریں کہ بیٹھے نے مجھ کو ناقص سمجھا ہے ـ پھر اس وجہ سے باپ بیٹے کے درمیان اختلاف پیدا ہو ـ اس واسطے ان کو لکھ دیا کہ اولا اپنے والد صاحب کی نسبت یہ بتلاؤ کہ وہ اس سے نا خوش تو نہ ہوں گے ؟ اور فرمایا کہ یہ شرط بھی لگاؤں گا کہ گدی کے حصول کے لئے اگر رجوع کرتے ہیں تو پھر مجھے معاف فرماویں ـ