ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
فرار من الطاعون میں مولانا ظفر احمد صاحب کی عمدہ تحریر ہے فرمایا فرار من الطاعون میں مولوی ظفر احمد صاحب نے بہت عمدہ تحقیق لکھی ہے اس کا نام میں نے رکھا ہے ۔ صوفیا کی مخلص تدابیرات فرمایا صوفیاء نے بعض تدبیرات ہنود سے اخذ کی ہیں جیسے حبس دم ۔ یہ علاج ہے اور اخذ اس کا کفار سے جائز ہے ۔ جیسے حضرت سلیمان فارسی کی تدبیر خندق ، فارس کے کفار کی تدبیر تھی حضورؐ نے لے لی ۔ مجلس قیام مولود میں شیخ مجلس کی رعایت کرنے کا مفہوم فرمایا مجلس قیام مولود میں شیخ مجلس کی رعایت کرے ۔ یہ ہے وہ جواب جو حضرت مولانا محمد اسحاق صاحبؒ نے ایک شخص کے دریافت کرنے پر ارشاد فرمایا کہ مولود شریف میں قیام کیسا ہے ؟ حضرت تھانویؒ نے فرمایا کہ جواب مجمل ہے ۔ اس کی شرح حضرت مولانا محمد یعقوب صاحبؒ کی تحریر سے معلوم ہوئی کہ قیام حرکت وجد یہ ہے اور اس حالت میں اہل فن کا اتفاق ہے کہ یہ بسط سے ہوتی ہے تو اگر اس وقت صاحب حال کے موافقت نہ کریں تو بسط میں فرق آتا ہے اور بعض دفعہ ماننا نقصان ہوتا ہے کہ نوبت ہلاک ہونے تک پہنچ جاتی ہے ۔ اس واسطے اس کی موافقت کرنی چاہیے ۔ شاہ محمد اسحاق صاحبؒ کا مطلب یہ ہوا کہ شیخ مجلس اگر واقعی صاحب وجد ہے تو اس کی موافقت کرے ورنہ نہیں ۔ یہ مطلب ہوا شیخ مجلس کو دیکھنے کا ۔ اعلاء السنن کے جلد شائع ہونے کی فکر فرمایا تراویح میں مولوی ظفر صاحب نے بہت عمدہ لکھی ہے مگر مجھ کو سب سے زیادہ اس کا خیال ہے کہ اعلاء السنن چھپ جائے پھر کچھ نکاسی ہو یا نہ ہو ۔ آخر کسی کے کان تک تو پنچے گی ۔