ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
ملفوظات حکیم الامت جلد ۔ 26 ۔ کاپی ۔ 25 والدین ، پیر و مر شد اور استاد میں کس کا حق مقدم ہے فرمایا ، اصلاح القلوب ،، میں میں نے لکھا ہے کہ باپ کا حق استاد اور پیر سے مقدم ہے بشرطیکہ حقوق مباح ہوں ۔ اور باپ کا حق علی الاطلاق مقدم ہے اور استاد اور شیخ میں تفصیل ہے اگر وہ حق قبیل علم سے ہے تو استاد کا حق مقدم ہے ۔ اور اگر قبیل ارشاد سے ہے تو پیر کا حق مقدم ہے ۔ مسجدوں میں کچھ نشان کی ضرورت فرمایا مساجد کا کچھ نشان ضرور ہونا چاہیے ۔ جس سے مسجد کا پتہ چل سکے ۔ خواہ تھوڑے تھوڑے منارے یا منبر کیوں نہ ہوں ۔ منبر سے تو خصوصا یہ معلوم ہو جائے گا کہ یہ اہل السنت کی مسجد ہیں ۔ اس زمانہ میں اس کی بڑی ضرورت ہے ۔ معرفت الہی کی نعمت بچپن میں نہیں ملتی فرمایا حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کسی شخص نے دریافت کیا کہ آپ اس پر راضی تھے کہ بچپن میں موت آ جاتی اور جنت میں چلے جا تے ۔ یا اس پر کہ بڑے ہو کر مرتے اور جان خطرہ میں ڈال دی جاتی کہ جنت ملے گی یا دوزخ ؟ تو فرمایا کہ بڑے ہو کر مرنے کو پسند کرتا ہوں ۔ کیونکہ معرفت الہی کی نعمت یہ بچپن میں نہیں ملتی ۔ اس نعمت سے محروم رہتا اگر بچپن میں مر جاتا ۔ اب یہ تو ملی ۔ آ گے حق تعالی جہاں چاہیں بھیجیں ۔ حق العبد بندہ سے معاف کرانے کے بعد بھی توبہ کی ضرورت ہے فرمایا ، حقوق کی ، حقوق العباد اور حقوق اللہ کی طرف جو تقسیم ہے ۔ اس کو کچھ لوگوں نے یوں سمجھ رکھا ہے کہ حقوق العباد محض اور حقوق اللہ محض ۔ تو یہ غلط ہے بلکہ حقوق العباد مع حقوق اللہ ہیں ۔ اور حقوق العباد میں حقوق اللہ اس واسطے ہیں کہ ہر حق العبد میں اللہ تعالی کی طرف سے نہی بھی ہوتی ہے اور اس نہی میں حق اللہ کی اضاعت ہے ۔ تو اب یہاں سے معلوم ہو گیا