ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
قرآن مجید میں ہے ۔ قاتلوا الذین یلونکم ( جو کافر تمہارے قریب ہیں ان سے جہاد کرو ) تم قریب ہو وہ بعید ہیں ۔ حضرت مولانا رومؒ کے ایک شعر کا مفہوم فرمایا حضرت حاجی صاحبؒ نے اس شعر کی خوب تفسیر فرمائی ؎ زیں خورد گردد پلیدی زو جدا داں خورد گردد ہمہ نور خدا ای اخلاق حسنہ و اخلاق رذیلہ اسی طرح کہ اے از دل ما آنکہ نا پید است ہرگز کم مباد قرآن شریف نئے طرز سے پڑھانے کے متعلق حضرت حکیم الامتؒ کی مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم سے گفتگو فرمایا ۔ مولوی عبید اللہ صاحب سندھی یہاں آ ئے تھے ۔ میں نے کہا آپ قرآن شریف نئے طریق سے پڑھاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہاں ۔ پرانے اصول سے آج کل تشفی نہیں ہوتی ۔ میں نے کہا بالکل غلط ہے اس کی دلیل یہ ہے کہ دو طالب علم گریجویٹ ایک درجہ کے ذہین لو ۔ ایک میرے پاس چھوڑیئے ۔ اس کو میں پرانے طریق سے تعلیم دوں گا ۔ ایک کو آپ نئے طریق سے تعلیم دیں ۔ پھر شبہات ان پر پیش کئے جاویں ۔ پھر اہل شبہات سے دریافت کیا جائے کہ کس کے جواب سے تشفی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ پھر پڑھانے والے آپ جیسے ہوں ۔ میں نے کہا کہ غلط ہے میں کیا ہوں ؟ کیا بزرگوں کی زیارت سے گناہ معاف ہوتے ہیں ایک صاحب نے سوال کیا کہ لوگوں میں یہ مشہور ہے کہ بزرگوں کے دیکھنے سے گناہ معاف ہوتے ہیں اس کی کوئی وجہ ہے ؟ فرمایا ظاہر تو کوئی سند نہیں ۔ ہاں اس حدیث سے شاید کہتے ہیں کہ خیار عباد اللہ اذارؤ و اذ کر اللہ ۔ اللہ کے نیک بندوں پر جب نظر پڑتی ہے تو خدا یاد آتا ہے ۔