ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
اور حضرت حاجی صاحبؒ نے فرمایا ہے کہ طلب دنیا بھی ترک دنیا سے آتی ہے گو مکر سے ترکیب کرے مگر صاحب بصیرت سمجھ جاتا ہے کہ یہ ترک تو طلب کیلئے ہے اور یہ ترک طلب کیلئے نہیں ۔ جیسا ایک شخص شراب پی کر جونکے کھا رہا ہے اور ایک بغیر شراب پئے جھوم رہا ہے تو دونوں میں بہت بڑا فرق ہے ۔ دجال مجذوبین کی شکل میں آ ئے گا فرمایا مولانا گنگوہیؒ نے فرمایا تھا شاید یہ ان کا کشف ہو کہ دجال مجذوبین کی شکل میں آ ئے گا اور لوگ اس کو مجذوبین سمجھ کر اس کے دعوائے خدائی کی تاویلیں کر کے بتائیں گے ۔ صرف متبع سنت اس کے مکر سے بچے گا ۔ صلوۃ التسبیح میں کبیرہ سے مراد اضافی کبیرہ ہے فرمایا صلوۃ التسبیح میں کبیرہ سے مراد اضافی کبیرہ ( حدیث شریف میں ہے کہ صلوۃ التسبیح پڑھنے سے اگلے پچھلے صغیرہ کبیرہ نئے پرانے سب گناہ معاف ہو جا تے ہیں ) ہے جو ہے تو صغیرہ ۔ مگر دوسرے صغیرہ کی نسبت کبیرہ ہی ہے ۔ اب کوئی اشکال نہیں کہ اعمال سے صغائر معاف ہوتے ہیں ۔ کم بولنے سے فائدہ فرمایا ایک شخص یہاں بہت جگہ پھرتے پھراتے رہے ۔ کچھ فائدہ نہ ہوا ۔ میں نے کہا سوائے روٹی کی طلب کے کسی سے نہ بولو ۔ میں نے یہ سمجھا کہ ان کو بہت بولنے کی وجہ سے اپنے عیوب کی فکر کا موقع ملتا ۔ چنانچہ ایک ہفتہ کے بعد پھر خط آیا کہ اب اپنے عیوب کا پتہ چل گیا اب آرام ہے ۔ متبوع ہو نے میں بڑے فساد ہیں فرمایا متبوع ہو نے میں بہت بڑے فساد ہیں اور تابع ہونا اچھا ہے اور متبوع ہو نے میں دینی بھی نقصان ہے دنیاوی بھی نقصان ہے ۔ مولانا رومؒ نے دنیاوی نقصان کی