ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
|
اندر جائے گا جس سے زیادہ اثر کی امید ہے ـ ارشاد ماموں امداد علی فرمایا میں نے ماموں امداد علی صاحب سے چلتے وقت عرض کیا تھا کہ مجھ کو یاد رکھئے ـ فرمایا میرے یاد رکھنے سے تم کو فائدہ نہیں تم خود مجھ کو یاد رکھنا کہ یہ مفید ہو گا ـ عملیات کا اصل اثر فرمایا عملیات میں اصل اثر خیال کا ہوتا ہے باقی کلمات وغیرہ سے یہ خیال مضبوط ہو جاتا ہے کہ ضرور اثر ہو گا ـ گو عامل کو اس تحقیق کا پتہ بھی نہ ہو ـ ملفوظ حضرت توکل شاہ فرمایا میں نے مولانا رفع الدین صاحب کے ہمراہ توکل شاہ صاحب کی زیارت کی ہے وہ فرماتے تھے کہ میں جب اللہ کا نام لیتا ہوں زبان میٹھی ہو جاتی ہے اور خیالی نہیں ـ حسا میٹھی ہو جاتی ہے ـ میز کرسی پر افطاری کا حکم ( ایک شخص نے پوچھا کہ افطاری میز کرسی پر جائز ہے یا نہیں ) فرمایا حرام مال سے افطاری جائز ہے یا نہیں ؟ مطلب یہ ہے کہ افطار کا وقوع تو دونوں جگہ ہو جائے گا ـ باقی قبح عارض دونوں جگہ ہے ( اور اس کے بعد فرمایا ) میز کرسی پر کھانے کی قبح میں بعض مقامات میں تامل ہوتا ہے کیونکہ اب ان مقامات میں یہ عام طور سے مشہور اور عام ہو گیا ہے اور عموم و شہرت کی وجہ سے تشبہ سے نکل جائے گا مگر پورا عام نہیں ہوا اس لئے کچھ دل میں کھٹک سی رہتی ہے جب تکدل میں کھٹک ہے تو پھر تشبہ کی وجہ سے نا جائز رہے گا ـ ہدیہ کی بہتر صورت فرمایا احباب میں جو شخص ہدیہ پیش کرنا چاہے بہتر صورت یہ ہے کہ دو چار چیزوں کا نام لکھ دے اور جس مقدار میں پیش کرنا چاہے وہ بھی لکھ دے پھر تعیین میں کر دوں گا اس