ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
یمسک السموات کی تفسیر فرمایا قاضی ثناء اللہؒ نے آیت ان اللہ یمسک السموات سے تمسک کیا ہے کہ فلک کا حیز طبعی نہیں جانوروں کیلئے دعا فرمانا فرمایا ایک زمانہ میں جانوروں کیلئے بھی میں دعا کرتا تھا ۔ پھر شبہ ہوا کہ سنت سے ثابت نہیں چھوڑ دیا ۔ معصیت کا تقاضا گناہ نہیں فرمایا معصیت کا تقاضا گناہ نہیں اس تقاضے پر عمل گناہ ہے اور گناہ مرض ہے اور مرض کا علاج ہوتا ہے ۔ بوڑھوں کو زیادہ پرہیز کی ضرورت فرمایا بوڑھے میں تجربہ زیادہ ہوتا ہے اس واسطے وہ دقائق حسن کو زیادہ جانتا ہے اور اس کا ادراک اور ہیجان اس میں محسوس نہیں ہوتا تو شبہ ہو جاتا ہے کہ ہیجان نہیں اور واقع میں ہیجان ہوتا ہے اور رفتہ رفتہ ترقی کرتا ہے اور ضبط کی قوت دیگر قوی کی طرح اس میں ضعیف ہوتی ہے تو پھر اس کا مبتلا ہو جانا ذرا بھی مشکل نہیں ۔ اس واسطے بوڑھے سے بھی پرہیز کریں اور بوڑھوں کو بھی پرہیز کرنا چاہیے ۔ مسائل تصوف کا استنباط نظم سے نہ کریں فرمایا میری یہ وصیت ہے کہ مسائل تصوف اگر پہلے سے معلوم نہ ہوں تو صرف نظم سے استنباط نہ کریں کیونکہ نظم ذو وجہین ہوتا ہے جیسا ؎ یک نفس غافل نباشد از خدا کامل آں باشد کہ با بیع و شرا مراد کثرت ذکر ہے مداومت نہیں ۔