ملفوظات حکیم الامت جلد 26 - یونیکوڈ |
نے ہاتھ کو بوسہ دیا پھر بے ہوش ہو گئے ۔ اس کے بعد مسجد کے دروازہ پر آ کر لیٹ گئے اور سب کو قسم دی کہ مجھ کو روند کر جاویں ۔ یہ کبر کا علاج تھا ۔ بغرض تبرک کسی کو کچھ دینا نا جائز ہے فرمایا مولانا محمد یعقوب صاحبؒ سے ایک مسئلہ سنا تھا ۔ کسی کتاب میں نہیں دیکھا کہ بغرض تبرک کسی کو کچھ دینا معصیت ہے ۔ کیونکہ اپنے آپ کو مقدس خیال کرتا ہے ہاں اگر کوئی تبرک کی غرض سے مانگے تو اس کے خیال کے مطابق دیدینا جائز ہے ۔ کہ یہ اس کا خیال ہے جو معصیت نہیں ۔ مولانا احمد حسن کانپوریؒ حضرت حاجی صاحبؒ کے عاشق تھے فرمایا مولانا احمد حسن صاحب کانپوریؒ حضرت حاجی صاحبؒ کے بہت عاشق تھے ایک شخص نے مکہ مکرمہ میں دیکھا کہ حضرت حاجی صاحبؒ کا جوتا مبارک سر پر رکھے زار زار رو رہے ہیں ۔ حضرت حاجی صاحبؒ کو پتہ بھی نہ تھا ۔ جھوٹا کھانے سے طبعی نفرت فرمایا مجھ کو کسی کے جھوٹے سے بہت نفرت ہے ۔ بالکل کھایا ہی نہیں جاتا ۔ تین مقامات پر سلام کی ممانعت فرمایا فقہاء نے تین جگہ سلام منع کیا ہے جب کہ طاعت میں مشغول ہو ۔ یا معصیت میں یا حاجت بشریہ میں ۔ داڑھی منڈے کو سلام کرنا کیسا ہے فرمایا داڑھی مونڈے کو سلام کرنے میں ایک طریق ہے اور ایک علاج ہے طریق تو یہ ہے کہ نہ کرے اور اگر اپنے آپ کو اس سے بڑا خیال کرے تو علاج یہ ہے کہ سلام کرنا واجب ہے ۔