فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
اس کی دوسری نظیر دیکھئے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جب لوگوں کو توحید کی طرف دعوت دی تو لوگوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو کتنا بدنام کیا مگر کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بدنام کرنے کی وجہ سے توحید کی دعوت ترک کردی۔ ایک تیسری نظیر معراج کا واقعہ ہے، کہ حضرت ام ہانی رضی اللہ تعالی عنہا نے آپ کی چادر مبارک کا گوشہ پکڑ لیا اور عرض کیا یارسول اللہ ! آپ لوگوں سے یہ قصہ (معراج) نہ کہئے ورنہ لوگ آپ کی تکذیب کریں گے لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ام ہانی کے مشورہ پر عمل نہ کیا کیونکہ معراج کے واقعہ کا اظہار مقصود فی الدین تھا اور مقصود فی الدین کو ملامت کے خوف سے ترک نہیں کیا جاسکتا۔۱؎عملی فساد کے لئے قولی اصلاح کافی نہیں بلکہ عملی اصلاح وتبلیغ بھی ضروری ہے محض قولی اصلاح کافی نہیں بلکہ عملی اصلاح کی ضرورت ہے مجھے نکاح بیوگان کے متعلق پہلے بڑا شبہ تھا کہ علماء اس کی اس قدر کوشش کیوں کرتے ہیں ، نکاح ثانی کوئی واجب نہیں ، فرض نہیں سنت ہے علماء یہی کہہ دیں کہ سنت ہی سمجھنا واجب ہے باقی عملاً اس کے درپے کیوں ہوتے ہیں کئی سال تک مجھے یہ شبہ رہا ، بچپن کا زمانہ تھا پھر الحمدللہ سمجھ میں آگیا کہ چونکہ یہ فساد عملی ہے اس لئے اصلاح بھی عملی ہونی چاہئے۔۲؎غیر مسلموں کی رعایت کرنے اور ان کی ناگواری کا لحاظ کرنے کے حدود فائدہ: بتوں کو برا کہنا فی نفسہ امر مباح ہے، مگر جب وہ ذریعہ بن جائے ایک ------------------------------ ۱؎ الافاضات الیومیہ :۹؍ ۴۸-۴۹-۲۴۰، التبلیغ :۱۱؍۲۳ ۲؎ حسن العزیز ۱؍ ۶۷۸