فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
جہالت یسیرہ کی تعریف فرمایا جہالت یسیرہ کی تفسیر میرے نزدیک یہ ہے کہ مفضی الی المنازعہ نہ ہو۔۱؎طعام واحدکی تعریف دو کھانے سے مرادہ وہ کھانے ہیں جن میں تناسب نہ ہو اور جن میں تناسب ہو وہ واحد کے حکم میں ہیں ، دیکھئے بنی اسرائیل پر حق تعالی نے منّ وسلویٰ اتارا یہ دو چیزیں ہیں مگر وہ کہتے ہیں لَنْ نَصْبِرَ عَلٰی طَعَامٍ وَاحِدٍ چونکہ دونوں میں تناسب تھا اس واسطے ایک کہا۔۲؎اخلاص کی تعریف اخلاص کے معنی لغت میں خالص کرنے کے ہیں اور شریعت میں اس کے معنی وہی ہیں جو ورود شرع سے پہلے تھے، خالص گھی وہ ہے جس میں کوئی دوسری چیز نہ ملی ہو، اخلاصِ عبادت کے معنی بھی یہ ہوئے کہ عبادت کو غیر عبادت سے خالی کیا جائے یعنی کوئی ایسی غرض اس میں نہ ملی ہو جس کا حاصل کرنا شرعاً مطلوب نہ ہو۔۳؎فنا کی تعریف فنا کا حاصل فضول تعلقات کا جاتا رہنا یعنی دنیا کی چیزوں سے جو تعلق اب ہے وہ نہیں رہتا بلکہ وہ تعلق خدا کے ساتھ ہوجاتا ہے یہ نہیں کہ یہ چیزیں کسی درجہ میں محبوب نہ رہیں ان سے بالکل ہی بے تعلق ہوجائے کوئی واسطہ نہ رہے، یہ نہیں ہوتا بلکہ ان کی محبت مغلوب ہوجاتی ہے مگر غالب تعلق اللہ کے ساتھ ہوتا ہے چنانچہ حق تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں : قُلْ اِنْ کَانَ آبَاؤکُمْ وَأبْنَاؤکُمْ، الآیۃ۔۴؎ ------------------------------ ۱؎ حسن العزیز ۴؍ ۱۵۹ ۲؎ حسن العزیز ۴؍ ۲۵۹ ۳؎ التبلیغ ۲؍ ۱۳۲ ۴؎ التبلیغ ۲؍ ۳۹