فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
تحریف کی تعریف تحریف سے مراد اس کے بعض کلمات یا تفاسیر یا دونوں کو بدل ڈالنا ہے۔۱؎دنیا کی تعریف دنیا اصل میں اس حالت کا نام ہے جو نبوت کے قبل انسان پر گذری ہے خواہ محمود ہو یا مذموم، اگر وہ مانع عن الآخرت ہے تو دنیا مذموم ہے اور اکثر لفظ دنیا اسی معنی میں استعمال کیا جاتا ہے اوراگر مانع عن الآخرۃ نہیں ہے تو دنیا محمود ہے۔۲؎واردات کی تعریف ان امور کی طرف کسی کی نظر بلا سوچے سمجھے اور خود بخود پہنچے اوربے ساختہ اس کے قلب میں ایسی باتیں آئیں اور وہ شخص ایسے امور پر عمل کرنے کو واجب بھی نہ سمجھے بلکہ محض اپنا دل صاف کرنے کی غرض سے ان پر عمل کرے تو تعمق اورغلو فی الدین نہیں ہے بلکہ بصیرت اور علم اور نعمت ہے اور ایسے حالات کو اصطلاح فنِّ تصوف میں واردات سے تعبیر کیا جاتا ہے ایسے شخص کو ان واردات پر عمل کرنا چاہئے۔۳؎احوال اور مقامات کی تعریف فرمایاکہ احوال کے مقابلہ میں مقامات ہیں اور وہ مطلوب ہیں اور مقامات اصطلاحات صوفیہ میں اعمال تکلیفیہ متعلقہ بالقلب کو کہتے ہیں گویا جن امور باطنہ کا حکم قرآن وحدیث میں ہوا ہے جس کو علم المعاملۃ کہتے ہیں وہی صوفیہ کی اصطلاح میں مقام ہے اور وہ موجب قرب ہے۔۴؎ ------------------------------ ۱؎ بیان القرآن ۱؍ ۴۲ ۲؎ بدائع ص ۵۸ ۳؎ القول الجلیل ص ۲۲ ۴؎ دعوات عبدیت ۵؍ ۱۲۰