فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
تکوین و شریعت اور علم موسوی وعلم خضری کا فرق دونوں جدا جدا ہیں علم خضری تکوین کے متعلق ہے جس کو طریقت وشریعت سے کچھ تعلق نہیں اور وہ علوم ولایت سے ادنی درجہ کا شعبہ ہے اور علم موسوی تشریع کے متعلق ہے جن میں طریقت وشریعت سب کچھ آگئی اور اسی میں وہ علوم ہیں جو علوم ولایت کے اعلی شعبوں میں سے ہیں ۔۱؎شریعت وطریقت کا فرق شریعت نام ہے مجموعہ احکام تکلیفیہ کا اس میں اعمال ظاہری وباطنی سب آگئے، اورمتقدمین کی اصطلاح میں لفظ فقہ کو اس کا مرادف سمجھتے تھے جیسے امام ابوحنیفہؒ سے فقہ کی یہ تعریف منقول ہے۔ مَعرِفۃ النفس مَالہَا وَمَا علَیْہا۔ پھر متاخرین کی اصطلاح میں شریعت کے جزو متعلق باعمال ظاہرہ کانا م فقہ ہوگیا اور دوسرے جزو متعلق باعمال باطنہ کا نام تصوف ہوگیا، ان اعمال باطنی کے طریقوں کو طریقت کہتے ہیں ۔۲؎تکبر وحیاء کا فرق خجلت (شرم وحیاء) ایک طبعی انقباض ہے جو خلاف عادت کام کرنے یا حالت پیش آنے سے بلا اختیار نفس پر وارد ہوتی ہے (جس میں ) بعض اوقات کبرکا شبہ ہوتا ہے مگر واقع میں وہ کبر نہیں ہوتا اور معیار اس کا یہ ہے کہ یہ شخص جس طرح ایک ادنی وخسیس کام کرنے سے شرما تا ہے اسی طرح اگر اس کے ساتھ کوئی غایت درجہ کی تعظیم وتکریم کا معاملہ کرے تب بھی ویسا ہی انقباض ہو۔۳؎ ------------------------------ ۱؎ امداد الفتاوی ۵؍ ۱۴۷ ۲؎ امدادلفتاوی ۵؍ ۱۶۵ ۳؎ تجدید تصوف ص ۱۲۳