فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
تعظیم اور عبادت کا فرق تعظیم اور عبادت میں یہ فرق ہے کہ کسی میں خواص الوہیت کا اعتقاد کرکے اس کی تعظیم کرنا، یا اس کا تقرب حاصل کرنے کے لئے کوئی ایسا کام کرنا کہ خاص حق الوہیت کا ہے یہ عبادت ہے اور اگر یہ نہ ہو تو تعظیم ہے،خواص الوہیت،قِدم،وجوبِ وجود، علم کامل،قدرتِ کاملہ ،تصرف ِ مستقل ہیں ،اگرکوئی کسی مخلوق کی نسبت یہ اعتقاد کرے کہ یہ اوصاف گوخدا کے عطاکردہ ہیں مثلاً علم وقدرت وغیرہ اس میں اس مخلوق کو استقلال حاصل ہوگیا ہے ،یعنی بلا استعانتِ غیر کے سب کچھ کرسکتا ہے تویہ اعتقاد بھی ناجائز اور شرک ہے ،اور اگر خواص الوہیت کسی میں کلاً یابعضاً ثابت نہ کئے جائیں اور تعظیم کی جائے جیسے باپ یا استاد کی تعظیم بشرطیکہ اور خرابی نہ ہو تو جائز ہے۔ خلاصہ یہ کہ عبادت اور تعظیم میں نیت اور اعتقاد کو دخل ہے، ممکن ہے کہ ایک ہی فعل کبھی عبادت اور کبھی تعظیم علی حسب الاعتقاد والنیۃ قرار پاسکتا ہے۔۱؎موحد اور مشرک کا فرق ایک واسطہ بیت اللہ ہے، ۔۔۔ وسائط نفع وضرر کے اعتبار سے کسی درجہ میں مقصود نہیں ہیں ، اوریہی فرق ہے موحد اور مشرک میں کہ مشرک ان وسائط کو نفعاً وضرراً مقصود سمجھتا ہے اور موحد غیر مقصود سمجھتا ہے،گو مشرکین بھی دعوی کرتے تھے کہ ہم بتوں کو محض یکسوئی کے لئے سامنے رکھتے ہیں مگر ان کا برتاؤ اس کا مکذب ہے وہ بتوں کے لئے نذر ونیاز کرتے تھے ان کو متصرف ومؤثر سمجھتے تھے یہاں ان سب باتوں کی مخالفت ہے۔۲؎تعصب اور تصلب کا فرق تعصب کے معنی ناحق پچ کرنے (حمایت کرنے) کے ہیں باقی حق کی پچ اچھی بات ہے اس کو تصلب فی الدین یعنی دین میں مضبوطی کہتے ہیں مثلا بے دینی کی ------------------------------ ۱؎ دعوات عبدیت ۱۹؍۱۴۱ ۲؎ بدائع ص ۱۵۵