فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
الباب الخامس اباحت وندب اور مصالح ومفاسد کے احکام اعمال کی تین قسمیں اہل علم کو معلوم ہے اعمال تین قسم کے ہیں ایک وہ جو دین میں نافع ہیں ان کا کرنا تو مامور بہ ہے خواہ درجہ فرضیت ووجوب میں ہو یا درجہ سنیت واستحباب میں ۔ اوربعض وہ ہیں جو دین میں مضر ہیں ان کا ترک مامور بہ ہے خواہ درجہ حرمت میں ہو یا کراہت میں ، اور بعض وہ ہیں جن کے فعل یا ترک کا امر نہیں وہ مباحات ہیں ۔۱؎ عمل تین قسم کے ہیں ، طاعت، معصیت، مباح۔ اول کی دو قسموں میں تو کچھ غلطی واقع نہیں ہوتی، سب جانتے ہیں کہ طاعت کرنے کی شئے ہے، اور معصیت ترک کے قابل ہے، اب رہ گیا مباح اس کی دو قسمیں ہیں (جس کی تفصیل آگے آرہی ہے)۔۲؎ مباح اپنی ذات کی اعتبار سے نہ محمود ہے نہ مذموم مگرایسانہیں ہوتا کہ اس کا اثر بھی غیر محمود اور غیر مذموم ہی ہے بلکہ اصل محمود ہوتا ہے یامذموم پس اگراس کااثر محمود ہے تووہ قسم اول اعمال مفید آخرت میں داخل ہے اور اگراثر مذموم ہے تو قسم دوم مضرت آخرت میں داخل ہے۔۳؎ ------------------------------ ۱؎ ما علیہ الصبرملحقہ التبلیغ ۱۷؍ ۱۴۹ ۲؎ المباح ملحقہ اصلاح اعمال ص:۲۹۵ ۳؎ الاسعادوالابعاد ملحقہ اصلاح اعمال ص:۲۰۸