فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
ریاکاری کی تعریف ریا کا حاصل یہ ہے کہ کسی دینی یا دنیوی عمل کو لوگوں کی نظر میں بڑائی حاصل کرنے کا ذریعہ بنائے یہ بھی کبر وعجب ہی سے پیدا ہوتاہے ۔۱؎وقار کی تعریف وقار کے خلاف وہ کام ہے جس میں دین پر بات آتی ہو اور جس میں دینی مصلحت پر کوئی اثر نہ پہنچے محض اپنی عرفی سبکی ہوتو ایسا کام کرنا عین تواضع ہے۔۲؎تعصب کی تعریف تعصب کی حقیقت سمجھنا چاہئے، تعصب کہتے ہیں ناحق کی پچ (حمایت ) کرنا۔۳؎حیا وشرم کی تعریف حیا کی حقیقت یہ ہے انقباض النفس عما یکرہ۔۴؎بغض فی اللہ کی تعریف اگر کوئی شخص حق سے عناد اور اہل حق سے بغض اور تکبر کرے اس سے بغض کرنا واجب اور عبادت ہے اور بغض فی اللہ یہی ہے۔۵؎برکت کی تعریف برکت کی حقیقت تو معلوم ہے، اور لغت کے معنی میں زیادت کے ہے حاصل اس کا کسی شئے پر زیادہ نفع کا مرتب ہونا ہاں کیفیت معلوم نہیں ۔۶؎ ------------------------------ ۱؎ تجدید تصوف ۲ ؎بدائع ص ۱۲۳ ۳؎ حقوق العلم ص ۳۵ ۴؎ حقوق العلم ص ۴۰ ۵؎ حقوق العلم ص ۷۰ ۶؎حسن العزیز ص ۱۳۴ج۴