فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
امر مباح ومندوب نامشروع کے مل جانے کی وجہ سے ممنوع ہوجا تا ہے فعل مباح بلکہ مستحب بھی کبھی امر غیر مشروع کے مل جانے سے غیر مشروع وممنوع ہو جاتا ہے جیسے دعوت میں جانا مستحب بلکہ سنت ہے لیکن وہاں اگر کوئی امر خلاف شرع ہو تو اس وقت جانا ممنوع ہوجائے گا جیسے احادیث میں آیا ہے اور ہدایہ وغیرہ میں مذکور ہے اوراسی طرح نفل پڑھنا مستحب ہے مگر اوقات مکروہہ میں ممنوع اور گناہ ہے اس سے معلوم ہوا کہ امر مشروع بوجہ اقتران وانضمام غیر مشروع کے غیر مشروع ہوجاتا ہے ۔۱؎جب مصالح ومفاسد میں تعارض ہو مصالح ومفاسد میں جب تعارض ہوتا ہے تو مفاسد کے اثر کو ترجیح ہوتی ہے جب کہ مصالح حد ضرورت شرعی تک نہ پہنچے ہوں ۔۲؎ قاعدہ شرعیہ ہے کہ جس عمل میں مفاسد غالب ہوں اگر وہ (عمل) غیر مطلوب ہو تو نفس عمل سے منع کردیا جاتا ہے اوراگر مطلوب ہوتو عمل سے منع نہیں کیا جاتا بلکہ ان مفاسد کا انسداد کر دیا جاتا ہے۔۳؎ اگر کسی امر خلاف شرع کرنے سے کچھ فائدے اور مصلحتیں بھی ہوں جن کا حاصل کرنا شرعاً ضروری نہ ہو، یا اس کے حاصل کرنے کے اور (دوسرے ) طریقے بھی ہوں ، اور ایسے فائدوں کو حاصل کرنے کی نیت سے وہ فعل کیا جائے یہ بھی جائز نہیں ۔۴؎ ------------------------------ ۱؎ اصلاح الرسوم ص ۱۳۲ ۲؎ امداد الفتاوی ۴؍ ۶۹ ۳؎ بوادرالنوادر ص ۳۳۴ بیان القرآن ص ۱۱۹ ۴؎ اصلا ح الرسوم ص ۱۳۴