فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
ارشادگرامی شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد یونس صاحب دامت برکاتہم مظاہرعلوم سہارنپور(یوپی) تمہاری کتابوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ،یہ آسان کام نہیں ، ہزاروں صفحات کا مطالعہ کرنا، ان کافن اور موضوع مقررکرنا، پھر ان کی ترتیب دینا ،بہت مشکل کام ہے ،یہ کتابیں محض تمہاری ترتیب نہیں بلکہ تصنیف ہیں ،اللہ کا شکر اداکرو۔تأثرات حضرت مولانا برہان الدین صاحب استاد دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ واقعہ یہ ہے کہ آپ کی توجہ اس قدر مفید بلکہ نہایت اہم کام کی طرف مبذول ہوئی ہے کہ اس کے لئے خدواندی رہنمائی اور ذکاوت نافعہ کے بغیر آمادگی نہیں ہوسکتی تھی، یہ محض اللہ کا فضل ہے ،ہوسکتا ہے کہ ناواقف کی نظر میں یہ کام اتنا اہم نہ ہو جتنا فی نفسہٖ ہے لیکن حقیقۃً کسی بڑے تحقیقی وعلمی کام سے کم اہم نہیں ۔ برہان الدین سنبھلی استادحدیث دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ