فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
خواب والہام کا فرق فرمایا کہ خواب میں خیال کو زیادہ دخل ہوتا ہے اور الہام میں خیال کو زیادہ دخل نہیں ہوتا مگر اس کی صحت کے لئے صرف یہی کافی نہیں بلکہ اس کی صحت کے لئے علامت یہ ہے کہ خلاف شریعت نہ ہو، نیز اس کی صحت کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ صاحب الہام صاحب نو رہوتا ہے اس کو الہام میں ایک نورانیت محسوس ہوتی ہے جس کو وہی سمجھ سکتا ہے، نیز الہام میں ایک طبعی بشاشت وفرحت اور انشراح معلوم ہوتاہے۔۱؎شعبدہ اور معجزہ کا فرق فرمایا: شعبدہ اور معجزہ میں فرق یہ ہے کہ شعبدہ کسی سبب طبعی خفی کی طرف مستند ہوتا ہے کہ ہرشخص کی نظر اس سبب خفی تک نہیں پہنچ سکتی لیکن ماہر فن اس کو سمجھ سکتا ہے اور اس شعبدہ باز کی قلعی کھول سکتا ہے اور معجزہ کسی سبب طبعی کی طرف مستند نہیں ہوتا وہ خارق العادۃ محض تحت قدرۃ اللہ داخل ہوتا ہے۔۲؎مسمریزم اور توجہ کا فرق توجہ کی حقیقت مسمریزم کی حقیقت ایک ہی ہے، بس اتنا فرق ہے کہ اگر کوئی بزرگ اپنی قوت نفسانی سے کام لینے لگے اس کو اصطلاح میں توجہ کہتے ہیں ، اور اگر ایک آوارہ (بد دین) آدمی قوت نفسانی سے کام لے، اسے مسمریزم کہتے ہیں ، باقی حقیقت دونوں کی ایک ہی ہے کہ دونوں ہی میں نفسانی قوت اور خیال سے کام لیا جاتا ہے۔ بعض لوگ توجہ کو بڑا کمال سمجھتے ہیں مگر حقیقت میں یہ کچھ بھی نہیں ۔ ایک فاسق فاجر بلکہ کافر شخص بھی توجہ سے اثر ڈال سکتا ہے، اس کا مدار مشق پر ہے، اور بعض لوگ فطری طور پر بغیر مشق ہی کے صاحب تصرف ہوتے ہیں ، یہ کچھ کمال نہیں کیوں کہ جو کام کافر بھی کرسکے وہ مسلمان کے واسطے کمال کیوں کر ہوجائے گا۔۳؎ ------------------------------ ۱؎ افاضات ۱۰؍ ۲۶ ۲؎ دعوات عبدیت ۵؍ ۱۲ ۳؎ بوادر النوادر ص:۷۸۳