فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
میز کرسی پر افطار کرنا ایک شخص نے پوچھا کہ افطاری میز کرسی پر جائز ہے یا نہیں ؟ فرمایا: حرام مال سے افطار ی جائز ہے یا نہیں ؟ مطلب یہ ہے کہ افطار کا وقوع دونوں جگہ ہوجائے گا، باقی قبح عارضی دونوں جگہ ہے، میز کرسی پر کھانا کھانا تشبہ کے سبب ممنوع ہے۔۱؎ سوال: عرب میں رسم ہے کہ چوکیاں وتپائیاں سامنے رکھ کر کھانا کھلاتے ہیں اور یہاں اس کو بھی تشبہ کہتے ہیں فرمایا: ہاں وہاں کی رسم تو عادت ہے۔۲؎ تپائیاں میز کے مشابہ ہیں اور میز کی مشابہت کے لئے استعمال کی جاتی ہیں اگرچہ اتنافرق ہے کہ پائے چھوٹے ہیں ۔ اورفرمایا کہ اصل میں چوکی (تپائی) کھانے کے اکرام کے لئے ایجاد ہوئی ہوگی اور اب اپنا اکرام مقصود ہے کہ جھکنا نہ پڑے کیونکہ جھکنا شان کے خلاف ہے یہ کبر ہے۔۳؎لندن میں کوٹ پتلون پہننے میں تشبہ نہیں ہے ایک صاحب نے عرض کیا کہ جو شخص لندن میں مسلمان ہو اور وہاں کوٹ پتلون پہنے تو تشبہ ہوگا یا نہیں ؟ فرمایا: وہاں تشبہ نہیں ہوگا کیونکہ وہاں یہ نہیں سمجھاجاتا کہ یہ غیر قوم کا لباس ہے وہاں تو سب کا لباس یہی ہے کوئی امتیاز نہیں ، اگر یہاں پر بھی کوٹ پتلون عام ہوجائے کہ ذہن سے خصوصیت جاتی رہے تو ممنوع نہ ہوگا۔۴؎ (البتہ اسبال ازار یعنی ٹخنوں کے نیچے لباس ہونے کی وجہ سے ممانعت ہوگی، محض تشبہ کی وجہ سے نہ ہوگی)۔ ------------------------------ ۱؎ الکلام الحسن ص ۸۳ وامداد الفتاوی ۴؍ ۲۶۶ ۲؎ حسن العزیز ۴؍ ۳۲۰۸؎ حسن العزیز ۴؍ ۲۰۸، و ۸؍ ۳۲۷ ۴؎ حسن العزیز ۳؍۲۱۳