فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
تفویض اور عشق کی تعریف عشق لوازم ایمان سے ہے عشق کی حقیقت تفویض ہے کہ اپنے کو خدا تعالی کے سپرد کردے جس طرح چاہیں ہم میں تصرف کریں تشریعاً بھی تکویناً بھی، اور ہم ہر حال میں راضی رہیں ، یہی حقیقت ہے تفویض کی۔۱؎توجہ اور تصرف کی تعریف یہ ہے کہ خاص محمود وپسندیدہ کیفیات کو کسی دوسرے پر فائض یا طاری کردیا جائے جس سے اس میں خاص آثار پیدا ہوجائیں اس کو اہل تصوف کی اصطلاح میں تصرف وتوجہ کہتے ہیں ۔۲؎وجد کی تعریف وجد حالت غریبہ محمودہ غالبہ کانام ہے مثلاً غلبہ شوق یا غلبہ خوف اور اس کے لئے چلانا یا کودنا لازم نہیں اور اس حالت وجد کی طرف اس آیت میں اشارہ ہے۔ تَقْشَعِرَ مِنْہُ جُلُوْدُ الَّذِیْنَ۔ الخ۔۳؎استدراج اور کشف وکرامت کی تعریف کرامت اس امر کو کہتے ہیں جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی متبع کامل سے صادر ہو اور قانون عادت سے خارج ہو اور اگرو ہ امر عادت کے خلاف نہیں تو کرامت نہیں اور جس سے وہ امر صادر ہوا ہے اگر وہ نبی کا متبع نہیں تو وہ بھی کرامت نہیں جیسے جوگیوں ، ساحروں وغیرہ سے ایسے امور سرزد ہوجاتے ہیں ۔ ------------------------------ ۱؎ تجدید ص ۱۳۶ ۲؎ تجدید بحوالہ بوادر ص ۳۲۴ ۳؎ دعوات عبدیت ص ۱۲۷ج۵