فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
وجہ سے لوگوں سے ترک اختلاط وغیرہ (کہ یہ تصلب فی الدین ہے نہ کہ تعصب) لیکن ناحق کی طرفداری ناجائز ہے۔۱؎مدارات و مداہنت کا فرق مدارات کا حاصل اہل جہل کے ساتھ نرمی کرنا ہے کہ وہ دین کی طرف آجائیں ، اور اہل شرکے کے ساتھ نرمی کرنا تاکہ ان کے شر سے حفاظت رہے ،اور یہ دونوں امر مطلوب ہیں ، اول توخوددین میں مقصود ہے، اور ثانی مقصود میں معِین ہے کیونکہ کسی شریر کی ایذاء میں مبتلا ہوجانے سے احیا ناطاعت میں بھی اوراکثر تبلیغ میں بھی خلل پڑجاتا ہے ،اور مداہنت بددینوں کے ساتھ نرمی کرنا ہے تاکہ ان سے مال وجاہ کا نفع حاصل کرے ۔(اور یہ ناجائز اور حرام ہے) اور مدارات حضرات صوفیہ کے خاص اخلاق سے ہے ۔۲؎علم غیب اور کشف کا فرق غیب کے دو معنی ہیں حقیقی ، اضافی، حقیقی وہ جس کے علم کا کوئی ذریعہ نہ ہو، یہ خاص ہے حق تعالی کے ساتھ اور عبد کے لئے اس کا حصول محال شرعی وعقلی ہے۔ اضافی وہ جو کسی ذریعہ سے بعض کو معلوم کرادیا جائے اور بعض کو پوشیدہ رکھا جائے، یہ عبد کے لئے بھی باعلام الٰہی حاصل ہوسکتا ہے پس غیب کے معنی اول اور کشف میں تباین ہے اور معنی ثانی کے اعتبار سے دونوں میں تباین نہیں ۔ کبھی متوجہ ہونے سے کشف ہوجاتا ہے اور کبھی بلا توجہ ہوجاتا ہے اور کبھی متوجہ ہونے سے بھی نہیں ہوتا، غرض (کشف) امر اختیاری نہیں ، البتہ گاہے قصد پر مرتب ہوجاتاہے، کشف قبور میں بھی یہی تقریر جاری ہے۔۳؎ ------------------------------ ۱؎ دعوات عبدیت ۱۹؍ ۱۲۶ ۲؎ کمالات اشرفیہ ص۹۸،شریعت وطریقت ص:۳۶۷ ۳؎ امدا د الفتاوی ۵؍ ۱۴۴