فقہ حنفی کے اصول و ضوابط مع احکام السنۃ و البدعۃ ۔ اضافہ شدہ جدید ایڈیشن |
|
اضاعۃ مال کی تعریف حدیث میں اضاعۃ مال کے معنی مال پھینکنے کے نہیں بلکہ مراد گناہ میں خرچ کرنا ہے،یہ مت سمجھو کہ مال کاخرچ کرنا ناچ اورگانے میں ہی منع ہے بلکہ جہاں ضرورت نہ ہواور جہاں شیخی اوردکھلاوا مقصود ہو اور التزام مالا یلزم(غیرلازم کولازم کرلینا)ہو وہاں خرچ کرنا بھی اضاعۃ مال ہے ۔۱؎تجسس کی تعریف تجسس اس کو کہتے ہیں کہ جو باتیں کوئی چھپانا چاہتا ہو اس کو دریافت کرنے کے پیچھے پڑنا۔۲؎رشوت کی تعریف فرمایا کہ رشوت کی جامع تعریف جو تمام اقسام رشوت پر حاوی ہے یہ ہے کہ کسی غیر متقوم کا عوض لینا۔۳؎علم کی تعریف علم ایک نور ہے جس کی نسبت خداتعالیٰ فرماتا ہے وَجَعَلْنَا لَہ‘ نُوْراً یَّمْشِیْ بِہٖ فِی النَّاسِ ہم نے علم کو ایک نور بنایا ہے جس کے ذریعہ آپ لوگوں میں چلتے پھرتے ہیں ۔۔۔ علم کی حقیقت ایک نورہے جس کی نسبت قرآن میں ہے قَدْجَائَکُمْ مِنَ اللّٰہِ نُوْرٌوَّکِتَابٌ مُبِیْن اسی کو روح بھی فرمایا گیا ہے وَاَیَّدَ ہُمْ بِرُوْحٍ، بس حقیقت میں یہی چیز علم ہے ۔ علم اور چیز ہے اور معلومات اورچیز ہے جیسے کثرت مبصرات کانام ابصار نہیں ، ------------------------------ ۱؎ ذم المکرُوہات ص: ۴۵۲،۴۶۳ ملحقہ اصلاح اعمال ۲؎ دعوات عبدیت ۱۹؍۱۳۶ ۳؎ مجالس حکیم الامت ص ۱۰۳